☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4778
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4778
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكّار بن قُتَيبة القاضي بمصر، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا هشام، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سَلَّام، عن أبي أسماء الرَّحَبي، عن ثَوْبان قال: دخلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على فاطمةَ وأنا معه، وقد أخذَتْ من عُنقها سِلْسلةً من ذَهَبٍ، فقالت: هذه أهداها إليَّ أبو حَسن، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا فاطمةُ، أيَسُرُّكِ أن يقول الناسُ: فاطمةُ بنتُ محمد، وفي يَدِك سِلْسَلَةٌ من نار؟!"، ثم خرج ولم يَقعُدْ، فعَمَدتْ فاطمةُ إلى السِّلِسلة فاشترت غُلامًا فأعتقَتْه، فبلغَ ذلك النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"الحمدُ لله الذي نَجّى فاطمةَ من النار" (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4725 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے گلے سے سونے کی ایک زنجیر (ہار) نکالی اور کہا: یہ مجھے ابو حسن (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے تحفے میں دی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تمہیں یہ بات خوش کرتی ہے کہ لوگ یہ کہیں کہ محمد کی بیٹی کے ہاتھ میں آگ کی زنجیر ہے؟!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں بیٹھے بغیر باہر تشریف لے گئے، چنانچہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فوراً اس زنجیر کو فروخت کیا اور اس کی رقم سے ایک غلام خرید کر اسے آزاد کر دیا، جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے فاطمہ کو آگ سے نجات عطا فرمائی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4778]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكن يحيى بن أبي كثير سمعه بواسطة زيد بن سلام عن جده أبي سلَّام - واسمه ممطور الحبشيَّ - كما سيأتي، على أن يحيى بن أبي كثير لم يسمع من أبي سلَّام مباشرة، وربما روى من كتاب أبي سلام وِجادةً إذ كان عند يحيى، ...» [ترقيم الرساله 4778] [ترقيم الشركة 4752] [ترقيم العلميه 4725]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4777) Back to Bab Next Hadith → (4779)