حدثنا أبو بكر محمد بن جعفر بن يزيد العَدْل ببغداد، حدثنا أبو بكر محمد بن أبي العوّام الرَّياحي، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا العَوّام بن حَوشَب، عن عمرو بن مُرّة، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن علي بن أبي طالب قال: أتانا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فَوَضَعَ رِجلَه بيني وبين فاطمةَ، فعلمنا ما نقول إذا أَخَذْنَا مَضاجِعَنا، فقال:"يا فاطمةُ، إذا كنتما بمنزلَتِكما هذه، فسبِّحا الله ثلاثًا وثلاثين، واحمَدا ثلاثًا وثلاثين، وكبِّرا أربعًا وثلاثين". قال عليٌّ: واللهِ ما تركتُها (1) بعدُ، فقال له رجلٌ كان في نفسِه عليه شيءٌ: ولا ليلةَ صِفِّينَ؟ قال عليٌّ: ولا ليلةَ صِفّينَ (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4724 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور اپنا قدم مبارک میرے اور فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کے درمیان رکھ دیا، پھر ہمیں وہ کلمات سکھائے جو ہمیں بستر پر لیٹتے وقت کہنے چاہئیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! جب تم دونوں اپنے بستر پر آ جاؤ تو 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد للہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر کہا کرو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں نے اس کے بعد کبھی ان کلمات کو نہیں چھوڑا، تو ایک شخص نے جن کے دل میں سیدنا علی کے خلاف کچھ انقباض تھا سوال کیا: کیا صفین کی رات بھی آپ نے یہ کلمات نہیں چھوڑے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، صفین کی رات بھی میں نے یہ تسبیحات ترک نہیں کیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4777]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي بكر محمد بن أبي العَوّام الرِّيَاحي» [ترقيم الرساله 4777] [ترقيم الشركة 4751] [ترقيم العلميه 4724]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح