أخبرنا أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة من أصل كتابه، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزة، حدثنا أبو غسان، حدثنا عبد السلام بن حَرْب، حدثنا الأعمش، عن إسماعيل بن رجاء، عن أبيه، عن أبي سعيد. قال ابن أبي غَرَزة: وحدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا فِطْر بن خَليفة، عن إسماعيل بن رجاء، عن أبيه، عن أبي سعيد، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فانقطعتْ نعلُه، فتخلّف عليٌّ يُصلِحها، فمشى قليلًا ثم قال:"إنَّ منكم مَن يُقاتِل على تأويلِ القرآن كما قاتَلتُ على تَنزيلِه"، فاستشرفَ لها القومُ، وفيهم أبو بكر وعمر، قال أبو بكر: أنا هو؟ قال:"لا" قال عمر: أنا هو؟ قال:"لا، ولكن خاصِفُ النعْلِ - يعني عليًّا -" فأتيناهُ فبشّرناه، فلم يَرفَع به رأسَه، كأنه قد كان سمعَه من رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4621 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے درست کرنے کے لیے پیچھے رہ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھوڑی دور چلے پھر رک کر فرمایا: ”تم میں سے ایک ایسا شخص ہے جو قرآن کی تاویل (صحیح مفہوم کی حفاظت) پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کی تنزیل (وحی کے ابلاغ) پر قتال کیا ہے۔“ اس پر صحابہ نے اشتیاق سے سر اٹھا کر دیکھا جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، سیدنا ابوبکر نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں،“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ شخص وہ ہے جو جوتا گانٹھ رہا ہے (یعنی علی)۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں یہ خوشخبری دی، لیکن انہوں نے (اپنے کام میں مگن رہے اور) سر اٹھا کر بھی نہ دیکھا، گویا انہوں نے یہ بات پہلے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سن رکھی تھی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4671]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو غسان: هو مالك بن إسماعيل، والأعمش: هو سليمان بن مهران، ورجاء: هو ابن ربيعة الزُّبيري الكوفي.» [ترقيم الرساله 4671] [ترقيم الشركة 4647] [ترقيم العلميه 4621]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح