☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4613
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4613
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن أحمد بن أُمية بن مسلم القرشي بالسّاوَة، حدثني أبي، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن مَغْراء، سمعتُ محمد بن إسحاق بن يسار يَذكُر عن شيوخه: أنَّ أم حَبيبة بنت أبي سُفيان زوجةَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وَجَّهَتْ رسولًا إلى عبد الله بن أبي ربيعة - أخو عيّاش بن أبي ربيعة - رسولًا يخبره بقتل عثمان ووجّهَت إليه بقميصِه الذي قُتل فيه، وأثوابِه مُضرَّجاتٍ بدمِه، فلما وَرَدَ عليه الرسولُ، خرجَ إلى الناس وصَعِدَ المنبرَ وأخبرهم بقَتْله، ونَشَر قميصَه على المِنبَر، وبكى وبكي الناسُ معه، وأنشأ يقول: أتانيَ أمرٌ فيه للناسِ غُمَّةٌ … وفيه بُكاءٌ للعُيونِ طويلٌ وفيه مَتاعٌ للحياةِ بذِلَّةٍ … وفيه اجتِداعٌ للأنُوفِ أصيلُ مُصابُ أميرِ المؤمنينَ وهَدّةٌ … تكادُ لها (1) شُمُّ الجِبال تَزُولُ تَداعَتْ عليه بالمدينةِ عُصْبةٌ … فريقانِ: منهم قاتِلٌ وخَذُولُ سأَنْعَى أبا عمرٍو بكلِّ مُهنَّدٍ … وبِيضٍ لها في الدّارِعِينَ صَليلُ (1) ولا نَومَ حتَّى يُشجَرَ (2) القومُ بالقَنَا … ويُشفى من القومِ الغُواةِ غَليلُ ولستُ مُقِيمًا ما حَيِيتُ ببلدةٍ … أجُرُّ بها ذَيلًا وأنت قَتيلُ قال: فخرج لنُصرته بمن كان مَعَه، فلما قَرُبَ من مكةَ سَقَطَ عن راحلتِه فماتَ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4564 - حذفه الذهبي من التلخيص
Translation: طلحہ بابر
محمد بن اسحاق بن یسار اپنے شیوخ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ امِ حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا نے عبداللہ بن ابی ربیعہ (جو عیاش بن ابی ربیعہ کے بھائی تھے) کی طرف ایک قاصد بھیجا تاکہ انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر دیں، اور انہوں نے ان کی طرف وہ قمیص اور کپڑے بھی بھیجے جو ان کے خون سے رنگے ہوئے تھے، جب وہ قاصد ان کے پاس پہنچا تو وہ لوگوں کے پاس آئے اور منبر پر چڑھ کر انہیں شہادت کی خبر دی، انہوں نے وہ قمیص منبر پر پھیلائی اور خود بھی روئے اور لوگ بھی ان کے ساتھ روئے، پھر انہوں نے یہ اشعار پڑھے: ”میرے پاس ایسی خبر آئی ہے جس میں لوگوں کے لیے بڑا غم اور آنکھوں کے لیے طویل رونا ہے، اس میں زندگی کے سامان کی ذلت ہے اور اس میں ناک کا جڑ سے کٹ جانا ہے، یہ امیر المؤمنین کی شہادت کی ایسی مصیبت اور جھٹکا ہے جس سے بلند و بالا پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائیں، مدینہ میں ان کے خلاف ایک گروہ اکٹھا ہو گیا جس کے دو فریق تھے: ایک قاتل اور دوسرا بے وفائی کرنے والا، میں ابوعمرو روؤں گا ہر اس ہندوستانی تلوار اور چمکتے ہوئے ہتھیار سے، جن کی جھنکار زرہ پوشوں کے درمیان گونجتی ہے، اور اب نیند حرام ہے جب تک کہ اس قوم کے سینے نیزوں سے چھید نہ دیے جائیں اور گمراہ قوم سے دل کی پیاس نہ بجھالی جائے، میں جب تک زندہ ہوں اس شہر میں دامن گھسیٹتے ہوئے نہیں رہوں گا جبکہ آپ مقتول پڑے ہوں،“ راوی کہتے ہیں: پھر وہ عثمان رضی اللہ عنہ کی نصرت کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت نکلے لیکن جب مکہ کے قریب پہنچے تو اپنی سواری سے گر گئے اور وفات پا گئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4613]
تخریج الحدیث
«إسناده معضَل لم يبين فيه ابن إسحاق رواته، ولم يرو عنه إلَّا بهذا الإسناد، وفي الرواة إليه من هو مجهول الحال.» [ترقيم الرساله 4613] [ترقيم الشركة 4590] [ترقيم العلميه 4564]
الحكم على الحديث
إسناده معضَل لم يبين فيه ابن إسحاق رواته
Grade: إسناده معضَل لم يبين فيه ابن إسحاق رواته
← Previous Hadith (4612) Back to Bab Next Hadith → (4614)