حدَّثَناه أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا حُمَيد بن عيّاش الرَّمْلي، حدثنا المؤمَّل بن إسماعيل، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن سعيد بن جُمْهان، عن سَفِينة مولى أم سلمة، قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا صلَّى الصُّبحَ قال:"أيُّكم رأى الليلةَ رُؤيا؟" قال: فصلَّى ذاتَ يوم الصُّبحَ، ثم أقبل على أصحابه فقال:"أيُّكم رأى رُؤيا؟"، فقال رجلٌ: أنا رأيتُ يا رسولَ الله كأنَّ ميزانًا دُلِّي من السماء، فوُضِعْتَ في كِفّةٍ، ووُضِعَ أبو بكر في كِفّةٍ أُخرى، فرجَحْتَ بأبي بكرٍ، فرُفعْتَ وتُرك أبو بكر مكانَه، فجيءَ بعمرَ بن الخطاب فوُضِعَ في الكِفّة الأخرى، فرجَح أبو بكر بعُمر، فرُفع أبو بكْرٍ وتُرك عمرُ مكانه، وجيء بعثمان بن عفّان، فوُضِعَ في الكفّة الأخرى، فرجَح عمرُ بعُثمان، ثم رُفِعا ورُفع الميزان، قال: فتغيَّر وجهُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال:"خِلافةُ النُّبوةِ ثلاثون عامًا، ثم يكون مُلكٌ". قال سعيد بن جُمْهان: فقال لي سَفينة: أمسِكُ: سَنَتَي أبي بكر، وعشرًا عمر، وثِنَتي عشرةَ عثمانُ، وسِتًّا عليٌّ، ﵃ أجمعين (1) . وقد أسندت هذه الرؤيا بإسناد صحيح مرفوعًا إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4438 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھا لیتے تو دریافت فرماتے: ”آج رات تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی، پھر اپنے صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر دریافت فرمایا: ”تم میں سے کس نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے دیکھا ہے گویا آسمان سے ایک ترازو لٹکایا گیا، پھر آپ کو ایک پلڑے میں اور ابوبکر کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو آپ کا پلڑا ابوبکر سے بھاری رہا، پھر آپ کو اٹھا لیا گیا اور ابوبکر وہیں رہے، پھر عمر بن خطاب کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو ابوبکر کا پلڑا عمر سے بھاری رہا، پھر ابوبکر کو اٹھا لیا گیا اور عمر وہیں رہے، پھر عثمان بن عفان کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو عمر کا پلڑا عثمان سے بھاری رہا، پھر ان دونوں کو بھی اٹھا لیا گیا اور ترازو بھی اٹھا لیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خلافتِ نبوت تیس سال رہے گی، اس کے بعد بادشاہت ہوگی۔“ سعید بن جمہان کہتے ہیں: مجھ سے سفینہ رضی اللہ عنہ نے کہا: (ان سالوں کو) شمار کر لو: ابوبکر کے دو سال، عمر کے دس سال، عثمان کے بارہ سال اور علی کے چھ سال (رضی اللہ عنہم اجمعین)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4487]
تخریج الحدیث
«المرفوع الذي في آخره وقول سفينة بإثره حَسنٌ، ومُؤمَّل بن إسماعيل سيئ الحفظ، وقد وهم في هذا الحديث إذ ذكر فيه قصة الرؤيا، ولم يذكرها أصحابُ حماد بن سلمة في حديث سفينة، وكذلك لم يذكرها غير حماد ممّن روى هذا الخبر عن سعيد بن جُمهان. ومنشأ الوهم عند مؤمل فيما ...» [ترقيم الرساله 4487] [ترقيم الشركة 4464] [ترقيم العلميه 4438]
الحكم على الحديث
المرفوع الذي في آخره وقول سفينة بإثره حَسنٌ
Grade: المرفوع الذي في آخره وقول سفينة بإثره حَسنٌ