أخبرني أبو عبد الرحمن بن أبي الوزير التاجر، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أشعث بن عبد الملك الحُمْراني، عن الحسن، عن أبي بكرة، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن رأى مِنكُم رؤيا؟" فقال رجلٌ: أنا رأيتُ كأنَّ مِيزانًا نَزَلَ من السماء، فوُزِنتَ أنتَ وأبو بكر فرجَحْتَ أنتَ بأبي بكر، ووُزِنَ عمر وأبو بكر فرجَحَ أبو بكر، ووُزِنَ عمرُ وعثمانُ فرجَحَ عُمر، ثم رُفع الميزانُ، فرأينا الكراهيةَ في وجْهِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث سعيد بن جُمْهان عن سَفينة الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4437 - أشعث بن عبد الملك هذا ثقة لكن ما احتجا به
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: میں نے دیکھا ہے کہ گویا آسمان سے ایک ترازو اترا، پھر آپ کا اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو آپ کا پلڑا ابوبکر سے بھاری رہا، پھر ابوبکر اور عمر کا وزن کیا گیا تو ابوبکر کا پلڑا بھاری رہا، پھر عمر اور عثمان کا وزن کیا گیا تو عمر کا پلڑا بھاری رہا، پھر وہ ترازو اٹھا لیا گیا۔ (یہ سن کر) ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار دیکھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی شاہد حدیث سعید بن جمہان کی روایت ہے جو انہوں نے سفینہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، والحسن» [ترقيم الرساله 4486] [ترقيم الشركة 4463] [ترقيم العلميه 4437]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح