أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا الحسن بن علي بن شَبِيب المَعْمَري، حدثنا عبد الرحمن بن صالح الأزدي، حدثنا عبد الرحيم بن سليمان، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة أخبرته: أنَّ أبا بكر حين حَضَرتْه الوفاةُ قال: في كم كفَّنتمُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم؟ فقلت: في ثلاثة أثواب بيضٍ يمانيةٍ جُدُدٍ ليس فيها قميصٌ ولا عِمامة، قال: اغسِلُوا ثوبي هذا - وفيه رَدْعُ زَعْفَرانٍ ومِشْقٍ - فاجعلُوه مع ثوبَين جديدَين، فقلت: إنه خَلَقٌ، فقال: الحيُّ أحقُّ بالجديد من الميت، إنه للمُهْل (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے وقت پوچھا: تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا تھا؟ میں نے کہا: یمن کے بنے ہوئے تین نئے سفید کپڑوں میں جن میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ، انہوں نے فرمایا: میرے اس لباس کو دھو لینا - جس پر زعفران اور گیرو کے نشانات تھے - اور اسے دو نئے کپڑوں کے ساتھ شامل کر دینا، میں نے عرض کی: یہ تو پرانا ہے، انہوں نے فرمایا: زندہ شخص نئے لباس کا میت سے زیادہ حقدار ہے، میت کے لیے تو پیپ اور گندگی ہی ہونی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4464]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قويّ من أجل عبد الرحمن بن صالح الأزدي، وقد توبع في الطريق السابقة.» [ترقيم الرساله 4464] [ترقيم الشركة 4441]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح