حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق قال: حدَّثنا عبد الرحمن بن القاسم، عن أبيه، عن عائشة، قالت: لما أتاهُ وفاةُ جعفرٍ عَرفْنا في رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم الحُزن، فدخل عليه داخِلٌ فقال: يا رسول الله، إنَّ النساء قد فَتَنَّنا أو غَلَبْنَنا، قال:"فارجِعْ إليهنَّ فَأَسكِتْهُنَّ" فذهبَ ثم رجع إليه، فردَّه ثلاثَ مراتٍ، قال:"فارجِعْ إليهنَّ، فإِن أَبَينَ فَاحْثُ فِي وُجُوهِهِنَّ الترابَ" قالت عائشة: فقلتُ في نفسي للرجُلِ: أَبعَدَكَ اللهُ، إني لأعلمُ ما أنت بمطيعٍ لرسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وما تركتَ نفسَك حين عرفتَ أنك لا تستطيع أن تَحثِيَ في أفواهِهِنَّ الترابَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4349 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع آئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غم کے آثار دیکھے، ایک شخص حاضر ہوا اور کہا: یا رسول اللہ! عورتوں نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے یا ہم پر غالب آ گئی ہیں (یعنی وہ بہت رو پیٹ رہی ہیں)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس واپس جاؤ اور انہیں خاموش کراؤ“، وہ گیا اور پھر واپس آیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار اسے واپس بھیجا، (آخر میں) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ، اگر وہ نہ مانیں تو ان کے چہروں میں مٹی ڈال دو“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے دل میں اس شخص سے کہا: اللہ تجھے دور رکھے! میں جانتی ہوں کہ نہ تو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کی پوری تعمیل کر رہا ہے اور نہ ہی تو اپنے نفس کو اس وقت سکون دے سکا جب تجھے معلوم ہو گیا کہ تو ان کے منہ میں مٹی نہیں ڈال سکے گا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق بن يسار وهو متابع.» [ترقيم الرساله 4397] [ترقيم الشركة 4374] [ترقيم العلميه 4349]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح