☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4395
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4395
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، قال: حدّثني ثَور بن زَيْد، عن سالم مولى عبد الله بن مُطِيع، عن أبي هريرة، قال: انصَرفْنا معَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عن خَيبرَ إلى وادي القُرى، ومعه غُلامٌ له أهداهُ له رِفاعة بن زيد الجُذَامِي، فبينما هو يَضَعُ رَحْلَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مع مُغَيرِب الشمسِ أتاهُ سهمُ غَرْبٍ فقتله - وهو السهم الذي لا يُدرَى من رَمى به - فقلنا له: هنيئًا له الجنةُ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كلّا والذي نفسُ محمدٍ بيدِه، إِنَّ شَمْلتَه الآنَ لَتَحترِقُ (2) عليه في النار، غَلَّها من فَيْء المسلمين يومَ خيبر"، فجاء رجلٌ من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فَزِعًا حين سَمِعَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول ذلك، فقال: يا رسول الله، أصبتُ شِراكَينِ لِنعلَين لي، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يُقَدُّ لك مثلُهما في النار" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، إنما اتفقا على حديث مالك، عن ثور بن زيد بهذا الإسناد: خَرجْنا إلى خَيبرَ، فلم نَغنمْ ذهبًا ولا فضةً، الحديث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4347 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ خیبر سے وادی القریٰ کی طرف روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غلام تھا جو انہیں رفاعہ بن زید جذامی نے تحفے میں دیا تھا، جس وقت وہ سورج غروب ہونے کے قریب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کجاوہ اتار رہا تھا، اسے ایک نامعلوم سمت سے تیر آ کر لگا جس سے وہ قتل ہو گیا، ہم نے کہا: اسے جنت مبارک ہو، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «كَلَّا وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ شَمْلَتَهُ الْآنَ لَتَحْتَرِقُ عَلَيْهِ فِي النَّارِ، غَلَّهَا مِن فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ خَيْبَرَ» ”ہرگز نہیں! اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، وہ چادر جو اس نے خیبر کے دن مسلمانوں کے مشترکہ مالِ غنیمت سے خیانت کر کے لی تھی، وہ اب آگ بن کر اس پر جل رہی ہے“، یہ سن کر ایک شخص گھبرا کر حاضر ہوا اور کہا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی جوتیوں کے لیے دو تسمے لیے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح کے دو تسمے تیرے لیے آگ میں تیار کیے جائیں گے“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف مالک عن ثور بن زید کی سند سے اس کا ابتدائی حصہ روایت کیا ہے کہ ہم خیبر کی طرف نکلے اور وہاں سونا چاندی غنیمت میں نہیں ملا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن إسحاق» [ترقيم الرساله 4395] [ترقيم الشركة 4372] [ترقيم العلميه 4347]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4394) Back to Bab Next Hadith → (4396)