☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4319
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4319
حدثنا أبو بكر بن إسحاق [أخبرنا محمد بن غالب] (4) حدثنا أبو الوليد، حدثنا عبيد الله بن إياد بن لَقِيط، حدثنا إياد بن لَقِيط، عن قيس بن النعمان قال: لما انطلق النبي صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر مُستَخْفِيين، مرُّوا بعبد يرعى غنمًا، فاستسقياه من اللبن فقال: ما عندي شاةٌ تُحلَبُ غيرَ أنَّ هاهنا عَناقًا حَمَلتْ أول الشتاء، وقد أَخدَجَتْ، وما بقي لها لَبنٌ، فقال:"ادْعُ بها"، فدعا بها، فاعتقلها النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم وَمَسَحَ ضَرْعَها، ودعا حتى أنزلَتْ، قال: وجاء أبو بكر بمَجَنٍّ، فحلب فسقى أبا بكر، ثم حَلَبَ فسقى الراعي: ثم حَلَبَ فشرب، فقال الراعي: بالله مَن أنتَ، فوالله ما رأيتُ مِثلَك قَطُّ؟ قال:"أوَتَراك تكتُم عَليَّ حتى أُخبرك؟" قال: نعم، قال:"فإني محمد رسول الله" فقال: أنت الذي تزعم قريش أنه صابئ؟، قال: إنهم ليقولون ذلك" قال: فأشهد أنك نبي، وأشهد أنَّ ما جئتَ به حقٌّ، وأنه لا يفعل ما فعلت إلا نبي، وأنا مُتبعك، قال:"إنك لن تستطيع ذلك يومك، فإذا بَلَغَك أني قد ظهرت فأتِنا" (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4273 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا قیس بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (ہجرت کے لیے) پوشیدہ طور پر روانہ ہوئے، تو ان کا گزر ایک غلام کے پاس سے ہوا جو بکریاں چرا رہا تھا۔ ان دونوں نے اس سے پینے کے لیے دودھ مانگا، تو اس نے کہا: ”میرے پاس ایسی کوئی بکری نہیں جو دودھ دیتی ہو، سوائے اس ایک چھوٹی بکری (پٹھ) کے جو سرما کے آغاز میں حاملہ ہوئی تھی لیکن اس کا حمل گر گیا اور اب اس کے تھنوں میں دودھ باقی نہیں رہا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بلاؤ۔“ وہ اسے لے آیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے قابو میں کیا اور اس کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی یہاں تک کہ وہ دودھ دینے لگی۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک ڈھال لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں دودھ نکالا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پلایا، پھر دوبارہ نکالا اور چرواہے کو پلایا، پھر دوبارہ نکالا اور خود نوش فرمایا۔ تب چرواہے نے کہا: ”آپ کو اللہ کی قسم! آپ کون ہیں؟ کیونکہ اللہ کی قسم! میں نے آپ جیسا (با برکت انسان) کبھی نہیں دیکھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں تمہیں بتا دوں تو کیا تم میرا راز چھپاؤ گے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں محمد، اللہ کا رسول ہوں۔“ اس نے کہا: ”کیا آپ وہی ہیں جن کے بارے میں قریش دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بے دین (صابی) ہو گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایسا ہی کہتے ہیں۔“ اس نے کہا: ”تب میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے نبی ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جو پیغام آپ لائے ہیں وہ حق ہے، اور بے شک یہ کام سوائے نبی کے اور کوئی نہیں کر سکتا، اور میں آپ کی پیروی کروں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم آج کے دن اس (ساتھ چلنے) کی استطاعت نہیں رکھو گے، البتہ جب تمہیں خبر پہنچے کہ میں غالب آ گیا ہوں تو ہمارے پاس آجانا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4319]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح كما قال الحافظ ابن حجر في "مختصر زوائد البزار" (1342). أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي.» [ترقيم الرساله 4319] [ترقيم الشركة 4296] [ترقيم العلميه 4273]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (4318) Back to Bab Next Hadith → (4320)