☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4317
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4317
أخبرني أبو أحمد الحسين بن علي، حدثنا علي بن سعيد، حدثنا يونس بن حبيب، حدثنا أبو داود، حدثنا شعبة، عن الأعمش، عن مسلم البطين، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: لما خرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من مكة، قال أبو بكر: إنَّا لله وإنا إليه راجِعُون، أُخرجَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لَيَهلِكُن. قال: فنزلت هذه الآية: ﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (39) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ﴾ [الحج: 39 - 40] ، عَرَفَ أبو بكر أنه سيكون قتال (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو (ان کے شہر سے) نکال دیا گیا ہے، اب یہ (قوم) ضرور ہلاک ہو جائے گی۔“ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (39) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ﴾ ”ان لوگوں کو (جنگ کی) اجازت دے دی گئی ہے جن سے لڑائی کی جا رہی ہے کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ وہ لوگ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے۔“ [سورة الحج: 39 - 40] تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جان گئے کہ اب قتال (جنگ) ہو کر رہے گی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4317]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو داود: هو سليمان بن داود الطيالسي، وشُعْبة: هو ابن الحجاج، والأعمش: هو سليمان بن مهران، ومسلم البطين: هو ابن عمران.» [ترقيم الرساله 4317] [ترقيم الشركة 4294]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (4316) Back to Bab Next Hadith → (4318)