☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 4293
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 4293
حدیث نمبر: 4293 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
فحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبّار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: قال أبو طالبٍ أبياتًا للنجاشيِّ يَحضُّهم على حُسْن جوارهم والدَّفْع عنهم: تَعَلَّمُ خِيارَ الناسِ أن مُحمدًا … وزيرٌ لِمُوسى والمسيحِ ابن مَريمِ أتى بهُدًى مثلَ الذي أتَيَا به … فكلٌّ بأمرِ اللهِ يَهدي ويَعصِمُ وإنكمُ تتلونَه في كتابِكُمْ … بصِدقِ حديثٍ لا حديثِ المُتَرجِّمِ وإنّك ما تَأتيكَ منها عصابةٌ … بفضلِكَ إِلّا أُرجِعُوا بالتَّكرُّمِ (1)
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابن اسحاق سے روایت ہے کہ ابو طالب نے نجاشی کے متعلق چند اشعار کہے جن میں انہیں مسلمانوں کے ساتھ حسنِ جوار اور ان کی مدافعت پر ابھارا گیا تھا: ”اے لوگوں میں بہترین شخص! یہ جان لیجیے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے معین و مددگار (اسی مشن کے وارث) ہیں، وہ وہی ہدایت لے کر آئے ہیں جو وہ دونوں لائے تھے، پس ہر ایک اللہ کے حکم سے ہدایت دیتا اور (گناہوں سے) بچاتا ہے، اور تم اپنی کتاب میں بھی اسے سچی گفتگو کے ساتھ پاتے ہو نہ کہ کسی مترجم کی (تحریف شدہ) گفتگو، اور تمہارے پاس ان مسلمانوں کی جو بھی جماعت تمہارے فضل کی وجہ سے آئے گی وہ عزت و تکریم کے ساتھ ہی لوٹے گی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4293] [ترقيم الشركة 4270]
پچھلی حدیث → (4292) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4294)