حدثنا أبو بكر إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا محمد بن سعيد بن الأصبهاني، حدثنا شَريك، عن سِماك، عن أبي ظَبْيانَ، عن ابن عبّاس، قال: جاء أعرابيٌّ إلى النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: بِمَ أعْرِفُ أنك رسولُ الله؟ فقال:"أرأيتَ إن دعوتُ هذا العِذْقَ من هذه النخلةِ، أتشهدُ أني رسولُ الله؟" قال: نعم، قال: فدعا العِذْقَ، فجعل العِذْقُ يَنزِلُ من النخلة حتى سَقَطَ في الأرض، فجعل يَنْقُرُ حتى أتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، قال: ثم قال له:"ارجِعْ" فرجَعَ حتى عادَ إِلى مَكانِه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4237 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں یہ کیسے پہچانوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا کیا خیال ہے کہ اگر میں کھجور کے اس درخت سے اس خوشے (پھل کے گچھے) کو بلاؤں تو کیا تو اس بات کی گواہی دے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خوشے کو پکارا تو وہ درخت سے نیچے اترنے لگا یہاں تک کہ زمین پر آ گرا، پھر وہ اچھلتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”واپس چلا جا“ تو وہ واپس اپنی جگہ پر چلا گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4283]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل شريكٍ» [ترقيم الرساله 4283] [ترقيم الشركة 4260] [ترقيم العلميه 4237]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح