☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4282
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4282
حدثني أبو محمد الحسن بن إبراهيم الأسْلَمي الفارِسي من أصل كتابه، حدثنا جعفر بن دَرستَوَيهِ، حدثنا اليَمَان بن سعيد المِصِّيصي، حدثنا يحيى بن عبد الله المصري، حدثنا عبد الرزاق، عن مَعمَر، عن الزُّهْري، عن سالم، عن عبد الله بن عمر قال: كنا جُلوسًا حول رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ دخَلَ أعرابيٌّ جَهْوَرِيٌّ بَدَوِيٌّ يَمَانِيٌّ، على ناقةٍ حمراءَ، فأناخَ ببابِ المسجدِ، فدخل فسلَّم على النبي صلى الله عليه و آله وسلم ثم قَعَدَ، فلما قضى نَحْبَه (1) ، قالوا: يا رسول الله، إنَّ الناقةَ التي تحت الأعرابيِّ سرقةٌ، قال:"أَتَمَّ بَيِّنَةٌ؟" قالوا: نعم يا رسول الله، قال:"يا علي، خُذْ حقَّ الله من الأعرابيِّ إن قامتْ عليه البيِّنةُ، وإن لم تَقُمْ فرُدَّه إليَّ" قال: فأطرقَ الأعرابيُّ ساعةً، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"قُمْ يا أعرابيُّ لأمرِ الله، وإلّا فأَدْلِ بحُجَّتِكَ" فقالت الناقةُ من خلفِ الباب: والذي بعثَكَ بالكَرامة يا رسول الله، إنَّ هذا ما سَرَقَني ولا ملَكَني أحدٌ سواهُ، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"يا أعرابيُّ، بالذي أنطقَها بعُذْرِك، ما الذي قلتَ؟" قال: قلتُ: اللهمَّ إنك لستَ برَبٍّ استَحْدثناكَ، ولا معكَ إِلهٌ أعانَكَ على خَلْقنا، ولا مَعَكَ ربٌّ فَنَشُكَّ في رُبُوبيَّتِك، أنت ربُّنا كما نقولُ وفوقَ ما يقولُ القائلونَ، أسألُك أن تُصلِّيَ على محمدٍ وأن تُبرِّئَني ببَراءتي، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"والذي بَعَثَني بالكَرامةِ يا أعرابيُّ، لقد رأيتُ الملائكةَ يَبتَدِرُون أفواهَ الأَزِقَّة يَكتُبون مَقالتَك، فأكثِرِ الصلاةَ عليَّ" (1) . رواةُ هذا الحديث عن آخِرِهم ثقاتٌ، ويحيى بن عبد الله المِصري هذا لستُ أعرِفُه بعَدَالةٍ ولا جَرْحٍ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4236 - هو كذب
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک بلند آواز والا دیہاتی یمنی اعرابی اپنی سرخ اونٹنی پر سوار ہو کر آیا، اس نے مسجد کے دروازے پر اسے بٹھایا اور اندر داخل ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا، جب اس نے اپنی بات مکمل کی تو لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ اونٹنی جو اس اعرابی کے پاس ہے وہ چوری کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس پر کوئی پختہ گواہی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! اگر اس پر گواہی قائم ہو جائے تو اس اعرابی سے اللہ کا حق وصول کرو، اور اگر گواہی قائم نہ ہو تو اسے میرے پاس واپس بھیج دو“، راوی کہتے ہیں کہ اس اعرابی نے تھوڑی دیر کے لیے سر جھکا لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے اعرابی! اللہ کے حکم کی تعمیل کے لیے کھڑے ہو جاؤ، ورنہ اپنی دلیل پیش کرو“، تب اس اونٹنی نے دروازے کے پیچھے سے پکار کر کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بزرگی کے ساتھ مبعوث فرمایا اے اللہ کے رسول! اس شخص نے مجھے چوری نہیں کیا اور نہ ہی اس کے سوا میرا کوئی مالک رہا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے اعرابی! اس ذات کی قسم جس نے تمہاری بے گناہی پر اس اونٹنی کو گویائی عطا فرمائی، تم نے (سر جھکا کر) کیا کہا تھا؟“ اس نے عرض کیا: میں نے یہ دعا مانگی تھی: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِرَبٍّ اسْتَحْدَثْنَاكَ، وَلَا مَعَكَ إِلَهٌ أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا، وَلَا مَعَكَ رَبٌّ فَنَشُكَّ فِي رُبُوبِيَّتِكَ، أَنْتَ رَبُّنَا كَمَا نَقُولُ وَفَوْقَ مَا يَقُولُ الْقَائِلُونَ، أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُبَرِّئَنِي بِبَرَاءَتِي» ”اے اللہ! تو ایسا رب نہیں ہے جسے ہم نے نیا گھڑا ہو، اور نہ ہی تیرے ساتھ کوئی ایسا معبود ہے جس نے ہماری تخلیق پر تیری مدد کی ہو، اور نہ ہی تیرے ساتھ کوئی اور رب ہے کہ ہم تیری ربوبیت میں شک کریں، تو ہمارا رب ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں اور ان باتوں سے کہیں بلند ہے جو کہنے والے کہتے ہیں، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) پر درود بھیج اور میری بے گناہی کی وجہ سے مجھے بری فرما دے“، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے اعرابی! اس ذات کی قسم جس نے مجھے بزرگی کے ساتھ مبعوث فرمایا، میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ گلیوں کے موڑ پر تیری اس گفتگو کو لکھنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے تھے، پس تم مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو“۔
اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں، البتہ یہ یحییٰ بن عبداللہ مصری ایسے ہیں جن کی عدالت یا جرح کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4282]
تخریج الحدیث
«إسناده واهٍ، تفرَّد به يحيى بن عبد الله المصري عن عبد الرزاق، وهو مجهول لا يُعرف، وقال الذهبي في "تلخيصه": هو الذي اختَلَقَه، وكذلك قال الحافظ ابن حجر في "لسان الميزان" 8/ 456: هو ظاهر النكارة، وهو موضوع على هذا الإسناد المذكور. ثم قال الحافظ: وقد أخرجه الطبراني في "الدعاء" ...» [ترقيم الرساله 4282] [ترقيم الشركة 4259] [ترقيم العلميه 4236]
الحكم على الحديث
إسناده واهٍ
Grade: إسناده واهٍ
← Previous Hadith (4281) Back to Bab Next Hadith → (4283)