أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثَّقَفي، حدثنا أبو كُريب، حدثنا مُصعَب بن المِقْدام، حدثنا إسرائيل، عن عُثمان بن المُغِيرة، عن سالم، عن جابر، قال: كانَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَعرِضُ نفسَه على الناسِ بالمَوقِف، فيقول:"هَل مِن رجلٍ يَحمِلُني إلى قومِه، فإنَّ قريشًا قد مَنعُونِي أَن أُبَلِّغَ كلامَ رَبِّي؟" قال: فأتاهُ رجلٌ من بني هَمْدَان، فقال: أنا، فقال:"وهل عند قومِك مَنَعَةٌ؟" وسأله:"مِن أينَ هُو؟" فقال: من هَمْدَان، ثم إِنَّ الرجل الهَمْدَانيَّ خشيَ أن يُخفِرَه قومُه، فأتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: آتِيْهم فأخبِرُهم، ثم ألْقاكَ من عامٍ قابِلٍ، قال:"نعم"، وانطلق، فجاء وَفْدُ الأنصارِ في رَجَب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. آخر كتاب المبعث [كتاب المَسرى] حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في شوال سنة إحدى وأربع مئة: كتاب المَسْرى، وفيه أخبار بزيادات صحيحة الأسانيد، فلم أُخرجها؛ إذ الأصلُ في المِعراجِ قد خَرَّجاه بأسانيدَ كثيرة. [ [كتاب دلائل النبوة] ] ومن كتاب آياتِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم التي هي دلائل النبوّة
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4220 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حج کے موقع پر موقف (میدانِ عرفات میں لوگوں کے ٹھہرنے کی جگہوں) پر اپنے آپ کو لوگوں پر پیش فرماتے تھے اور کہتے تھے: ”کیا کوئی ایسا مردِ حر ہے جو مجھے اپنی قوم کی طرف لے جائے؟ کیونکہ قریش نے مجھے اپنے رب کا کلام پہنچانے سے روک دیا ہے“، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بنو ہمدان کا ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: میں تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری قوم کے پاس قوت و مدافعت موجود ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اس کے وطن کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ہمدان سے ہے، پھر اس ہمدانی شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کی قوم اس کا ساتھ نہ دے کر اسے شرمندہ نہ کر دے، چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کیا: میں پہلے اپنی قوم کے پاس جا کر انہیں صورتحال سے آگاہ کرتا ہوں، پھر اگلے سال آپ سے ملوں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، چنانچہ وہ چلا گیا، اور پھر رجب کے مہینے میں انصار کا وفد آ پہنچا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4266]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل مصعب بن المقدام، فهو لا بأس به، وقد توبع. أبو كُريب: هو محمد بن العلاء الهَمْداني، وإسرائيل: هو ابن يونس السَّبيعي، وسالم: هو ابن أبي الجَعْد.» [ترقيم الرساله 4266] [ترقيم الشركة 4243] [ترقيم العلميه 4220]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح