أخبرني أبو سعيد الأحمسي، حدثنا الحُسين بن حميد، حدثنا مروان بن جعفر، حدثني حُميد بن مُعاذ، حدثني مُدرِك بن عبد الرحمن، عن الحسن بن ذَكْوان، عن الحسن، عن سَمُرة، عن كعب، قال: وكان يُونسُ بن مَتّى الذي سمّاه الله ذا النُّون، فقال: ﴿وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [الأنبياء: 87] ، فاستجابَ اللهُ له فَنَجّاهُ من الغَمّ من ظُلُماتٍ ثلاثٍ: ظُلْمةِ الليل، وظُلْمةِ البحر، وظُلْمةِ بطن الحُوت، وتاب على قومه، وأرسَلَه إلى مئة ألفٍ أو يزيدون، فآمَنُوا فمتَّعهم اللهُ إلى آجالِهمُ التي كَتَبَها لهم، ولم يُهلِكْهُم بالعذاب (3) .
Translation: طلحہ بابر
کعب رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اور یونس بن متی وہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ذوالنون کا نام دیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ ”اور مچھلی والے کو (یاد کریں) جب وہ غصے میں چل دیے، پس انہوں نے گمان کیا کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے، تو انہوں نے اندھیروں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔“ [سورة الأنبياء: 87] پس اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور انہیں تین اندھیروں کی گھٹن سے نجات دی: رات کا اندھیرا، سمندر کا اندھیرا، اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کی توبہ قبول فرمائی، اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگوں کی طرف مبعوث فرمایا، پس وہ لوگ ایمان لے آئے تو اللہ نے انہیں ان کی مقررہ مدتوں تک جو اس نے ان کے لیے لکھ دی تھیں، فائدہ اٹھانے کا موقع دیا اور انہیں عذاب سے ہلاک نہیں کیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4165]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا كسابقه،» [ترقيم الرساله 4165] [ترقيم الشركة 4142]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا كسابقه
Grade: إسناده ضعيف جدًّا كسابقه