فسمعتُ أبا على الحافظ يقول: ذِكرُ جابر في إسناده وهمٌ، فقد أخبَرَناه محمد بن إسحاق الثَّقفي، أخبرنا محمد بن عبد الملك بن زَنجوَيهِ، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، أخبرني عمرُو بن دينار: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان بحِراءٍ، فذكره (4) . الحديث الأول المتصل رواتُه كلُّهم ثقات، وإنما بنيتُ هذا الكتاب على أنَّ الزيادةَ من الثِّقة مقبولة، فأما السجودُ في ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾، فقد أخرجه مسلمٌ عن أبي الطاهر عن ابن وَهْب عن عمرو بن الحارث عن عُبيد الله بن أبي جعفر عن الأعرج عن أبي هريرة (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3955 - صوابه مرسل
Translation: طلحہ بابر
(امام حاکم فرماتے ہیں کہ) میں نے ابوعلی الحافظ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اس کی سند میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا ذکر وہم ہے۔ پھر انہوں نے ہمیں محمد بن اسحاق ثقفی کی سند سے عمرو بن دینار سے مرسل روایت بیان کی کہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غار حرا میں تھے...“، پھر اسی طرح حدیث ذکر کی۔ پہلی متصل حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور میں نے اس کتاب کی بنیاد اسی اصول پر رکھی ہے کہ ثقہ راوی کی زیادتی مقبول ہوتی ہے۔ جہاں تک ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ میں سجدے کا تعلق ہے، تو اسے امام مسلم نے ابو طاہر کی سند سے اعرج اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4000]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات وهو مرسل.» [ترقيم الرساله 4000] [ترقيم الشركة 3978-3879] [ترقيم العلميه 3955]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات