☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3950
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3950
أخبرنا الحسن بن حَليم المروَزي، حدَّثنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا هشام بن حسّان، عن محمد بن سيرين، عن أبي عُبيدة بن حُذيفة، عن حُذيفة بن اليَمَان قال: قام سائلٌ على عهدِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم فسأَل، فسَكَت القومُ، ثم إنَّ رجلًا أعطاه فأعطاه القومُ، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن استَنَّ خيرًا فاستُنَّ به، فله أجرُه ومثلُ أُجور من اتَّبعه غير مُنتقِصٍ من أجورهم، ومن استَنَّ شَرًا فاستُنَّ به، فعليه وزرُه ومثلُ أوزارِ مَن اتَّبعه غير مُنتقصٍ من أوزارهم شيئًا". قال: وتلا حذيفةُ بن اليَمَان: ﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ﴾ [الانفطار: 5] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما اتَّفقا (2) على حديث جرير بن عبد الله:"مَن سَنَّ في الإسلام" فقط. 83 - تفسير سورة المطفِّفين ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3906 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک سائل کھڑا ہوا اور اس نے سوال کیا، تو لوگ خاموش رہے، پھر ایک شخص نے اسے کچھ عطا کیا تو باقی لوگوں نے بھی اسے دینا شروع کر دیا، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی نیک طریقہ جاری کیا اور اس کی پیروی کی گئی تو اس کے لیے اپنا اجر بھی ہے اور ان تمام لوگوں کے اجر کے برابر بھی جو اس کی اتباع کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی کی جائے، اور جس نے کوئی برا طریقہ جاری کیا اور اس کی پیروی کی گئی تو اس پر اپنا گناہ بھی ہے اور ان تمام لوگوں کے گناہ کے برابر بھی جو اس کی اتباع کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی کی جائے۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ﴾ [سورة الانفطار: 5] ”ہر جان جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، بلکہ انہوں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی صرف اس روایت پر اتفاق کیا ہے جس میں ”جس نے اسلام میں (نیک) طریقہ رائج کیا“ کے الفاظ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3950]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل أبي عبيدة بن حذيفة. أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفزاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان المروزي، وعبد الله: هو ابن المبارك.» [ترقيم الرساله 3950] [ترقيم الشركة 3928] [ترقيم العلميه 3906]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (3949) Back to Bab Next Hadith → (3951)