☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3927
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3927
أخبرنا محمد بن علي بن دُحَيم، أخبرنا أحمد بن حازم الغفاري، حدَّثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن إبراهيم بن مُهاجِر، عن مجاهدٍ، عن مُورِّق العِجْلي، عن أبي ذرٍّ قال: قرأ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا﴾ حتى خَتمها، ثم قال:"إني أرَى ما لا تَرَونَ، وأسمعَ ما لا تسمعون، أَطَّتِ السماءُ وحُقَّ لها أن تَئِطَّ، ما فيها موضعُ قَدَمٍ (1) أربع أصابعَ إِلَّا مَلَكٌ واضعٌ جبهتَه ساجدًا لله. والله لو تعلمون ما أعلمُ، لَضحكتُم قليلًا ولبكيتُم كثيرًا، وما تَلذَّذتُم بالنساء على الفُرُش، ولخرجتُم إلى الصُّعُداتِ تَجأَرون إلى الله تعالى"، والله لَودِدتُ أني شجرةٌ تُعضَدُ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3883 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورہ دہر کی ابتدائی آیت ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا﴾ [سورة الإنسان: 1] سے لے کر آخر تک تلاوت فرمائی، پھر فرمایا: ”میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے، آسمان چرچرا رہا ہے اور اسے چرچرانے کا حق ہے، کیونکہ اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی ایسی جگہ نہیں جہاں کوئی فرشتہ اللہ کے حضور سجدے میں پیشانی نہ رکھے ہوئے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ کچھ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور بستروں پر اپنی عورتوں سے لذت حاصل نہ کر پاتے، بلکہ تم اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری کرتے ہوئے میدانوں کی طرف نکل جاتے۔“ (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ مزید کہتے ہیں:) اللہ کی قسم! کاش میں ایک درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير إبراهيم بن مهاجر ففيه لين، وهو حسن الحديث في المتابعات والشواهد، والإسناد منقطع، فإنَّ مورِّقًا العجلي لم يسمع أبا ذر الغفاري.» [ترقيم الرساله 3927] [ترقيم الشركة 3905] [ترقيم العلميه 3883]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره
← Previous Hadith (3926) Back to Bab Next Hadith → (3928)