حدَّثَناه أبو أحمد بكر بن محمد بن أبو أحمد بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرَفي بمَرْو، حدثنا إبراهيم بن هلال البُوزَنْجِرْدي، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، أخبرنا عبد الله بن المبارَك. وأخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن أحمد الفقيه البخاري بنَيْسابور، حدثنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله بن المبارك. وحدثنا بُكَير بن محمد الصُّوفي بمكة، حدثنا الحسن بن علي المَعمَري، حدثنا الحسن بن عيسى، أخبرنا عبد الله بن المبارك. وحدثني أبو إسحاق إبراهيم بن إسماعيل القارئُ - واللفظ له - حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي، حدثنا نُعيَم بن حمّاد، أخبرنا ابن المبارك، أخبرنا محمد بن سُوقَة، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر قال: خَطَبَنا عمرُ بالجابيَةِ فقال: إني قمتُ فيكم كمَقامِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فينا، فقال:"أُوصِيكُم بأصحابي، ثم الذين يَلُونهم، ثم الذين يَلُونهم، ثم يَفشُو الكذبُ حتى يَحلِفَ الرجلُ ولا يُستحلَف، ويَشهَدَ ولا يُستشهَد، فمن أراد منكم بحبَحةَ الجنة فليَلزَمِ الجماعةَ، فإنَّ الشيطان مع الواحد، وهو من الاثنين أبعَدُ، ألَا لا يَخلُوَنَّ رجلٌ بامرأةٍ إلّا كان ثالثَهما الشيطانُ" قالها ثلاثًا"وعليكم بالجماعةِ، فإنَّ الشيطان مع الواحد، وهو من الاثنينِ أبعَدُ، أَلَا وَمَن سَرَّتْه حَسَنتُه وساءَتْه سيِّئتُه، فهو مؤمنٌ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فإني لا أعلم خلافًا بين أصحاب عبد الله بن المبارك في إقامة هذا الإسناد عنه. عنه، ولم يُخرجاه. وله شاهدان عن محمد بن سُوقَة قد يُستشهَدُ بمثلهما في مثل هذا الموضع: أما الشاهد الأول:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ”جابیہ“ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: میں تمہارے درمیان اسی طرح کھڑا ہوا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں تمہیں اپنے صحابہ کے بارے میں (بھلائی کی) وصیت کرتا ہوں، پھر ان کے بعد آنے والوں کی، پھر ان کے بعد والوں کی۔ پھر جھوٹ عام ہو جائے گا یہاں تک کہ آدمی بن پوچھے قسم کھائے گا اور بن مانگے گواہی دے گا۔ پس تم میں سے جو شخص جنت کا بہترین اور درمیانی حصہ (بحبوحہ) چاہتا ہے، وہ ”جماعت“ کو لازم پکڑ لے، کیونکہ شیطان اکیلے کے ساتھ ہوتا ہے اور دو سے دور رہتا ہے۔ خبردار! کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے ورنہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے“ (یہ بات تین بار فرمائی) ”اور جماعت کو لازم پکڑو، کیونکہ شیطان ایک کے ساتھ ہے اور دو سے دور ہے۔ آگاہ رہو! جس کو اپنی نیکی خوش کرے اور برائی غمزدہ کرے، وہی مومن ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ عبداللہ بن مبارک کے شاگردوں میں اس اسناد کو ان سے بیان کرنے میں کوئی اختلاف نہیں، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 392]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان المروزي» [ترقيم الرساله 392] [ترقيم الشركة 386]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح