حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا علي بن حَكِيم، حدثنا شَرِيك. وأخبرنا علي بن عبد الله الحَكِيمي، حدثنا العباس الدُّوري، حدثنا إسحاق بن منصور السَّلُولي، حدثنا شَرِيك، عن أبي العُمَيس عُتْبة بن عبد الله، عن مسلم البَطِين، عن أبي عمرو الشَّيباني قال: كنت أجلِسُ إلى عبد الله بن مسعود حَوْلًا لا يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، استقبَلَته الرِّعْدةُ، ثم قال: بل كذا، أو نحوُ ذا، أو قريبٌ من ذا، أو ما شاء الله (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 376 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
ابو عمرو شیبانی سے روایت ہے کہ میں ایک سال تک سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھتا رہا مگر وہ (عام طور پر) «قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم» (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) نہیں کہتے تھے، اور جب کبھی وہ یہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، تو ان پر کپکپی طاری ہو جاتی، پھر وہ کہتے: بلکہ اس طرح، یا اس کے مانند، یا اس کے قریب، یا جیسا اللہ نے چاہا۔
یہ روایت کثرتِ روایت سے بچنے اور حدیث بیان کرنے میں پختگی و احتیاط اختیار کرنے کے اصولوں میں سے ہے، شیخین نے اسرائیل عن ابی حصین کی سند پر اتفاق کیا ہے اور امام مسلم نے شریک بن عبداللہ سے احتجاج کیا ہے جو کہ قابلِ احتجاج ہیں، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 382]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن إن شاء الله تعالى من أجل شريك: وهو ابن عبد الله النخعي» [ترقيم الرساله 382] [ترقيم الشركة 376] [ترقيم العلميه 376]
Grade: خبر صحيح