حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن عُبيد الله بن أبي داود المُنادِي، حَدَّثَنَا عبد الملك بن عَمرو العَقَدي، حَدَّثَنَا زهير بن محمد، عن أَسِيد بن أبي أَسِيد، عن موسى بن أبي موسى الأشعري، عن أبيه، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إِنَّ الميت لَيُعذَّبُ ببكاءِ الحيِّ، فإذا قالت: واعَضُداه، وامانعِاه، واناصِراه، واكاسِيَاه، جُبِذَ الميتُ فقيل: أناصرُها أنت؟ أكاسيها أنت؟ أعاضدُها أنت؟". قال: فقلت: سبحان الله، قال الله ﷿: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ [الأنعام: 164] ! فقال: وَيْحَكَ، أحدِّثُك عن أبي موسى عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وتقول هذا؟ فأَيُّنا كَذَبَ؟! فوالله ما كَذَبتُ على أبي موسى، وما كَذَبَ أبو موسى على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. [54 - ومن تفسير سورة القمر] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3755 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا موسیٰ بن ابی موسیٰ اشعری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میت کو زندوں کے (نوحہ کرتے ہوئے) رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے، پس جب رونے والی کہتی ہے: ہائے میرے بازو! ہائے میرا سہارا! ہائے میرا مددگار! ہائے میرا لباس مہیا کرنے والا! تو میت کو جھنجھوڑا جاتا ہے اور اس سے پوچھا جاتا ہے: کیا واقعی تو اس کا مددگار تھا؟ کیا تو ہی اسے لباس مہیا کرنے والا تھا؟ کیا تو ہی اس کا بازو تھا؟“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے (حیرت سے) کہا: سبحان اللہ! جبکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“ [سورة الأنعام: 164] تو اس پر (استاد نے) کہا: تجھ پر افسوس! میں تجھے سیدنا ابوموسیٰ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث سنا رہا ہوں اور تو یہ (اعتراض) کر رہا ہے؟ ہم میں سے کون جھوٹا ہے؟ اللہ کی قسم نہ میں نے ابوموسیٰ پر جھوٹ باندھا ہے اور نہ ابوموسیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھوٹ بولا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3797]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل أَسيد بن أبي أَسيد.» [ترقيم الرساله 3797] [ترقيم الشركة 3776] [ترقيم العلميه 3755]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره