☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3796
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3796
حدثني علي بن عيسى، حَدَّثَنَا محمد بن النَّضْر الجارُودي، حَدَّثَنَا نَصْر بن علي، حَدَّثَنَا المعتمِر بن سليمان، عن أبيه، عن عطاء بن السائب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: لما نزلت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال:"كلُّها في صُحُف إبراهيم"، فلما نزلت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾، فَبَلَغَ ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِى وَفَّى﴾ قال:"وَفَّى"، ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ إلى قوله: ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذْرِ الأُولَى﴾ [النجم: 37 - 56] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3754 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سورت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمام مضامین ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں میں بھی موجود ہیں“، پھر جب سورت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ نازل ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس مقام پر پہنچے ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِى وَفَّى﴾ کہ ”ابراہیم نے پورا وفا کیا“، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے ان تمام باتوں کو پورا کیا جو اس آیت ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“ سے لے کر اس قول ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذْرِ الأُولَى﴾ ”یہ (رسول) بھی پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والے ہیں“ [سورة النجم: 37 - 56] تک ذکر ہوئی ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3796]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وهو مكرر (2967).» [ترقيم الرساله 3796] [ترقيم الشركة 3775] [ترقيم العلميه 3754]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3795) Back to Bab Next Hadith → (3797)