أخبرني أبو النَّضْر الفقيه، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدارِمي، حَدَّثَنَا سليمان بن عبد الرحمن الدِّمشقي، حدثني سليمان بن عُتْبة، قال: سمعتُ يونس بن مَيسَرة بن حَلبَس يحدِّث عن أبي إدريس الخَوْلاني، عن أبي الدَّرداء، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنه سُئِلَ فقيل: يا رسول الله، أرأيتَ ما نعملُ، أشيءٌ قد فُرغَ منه أو شيءٌ نستأنفُه؟ قال:"كلُّ امرِئٍ مهيَّأٌ لما خُلِقَ له". ثم أقبل يونسُ بن ميسرة على سعيد بن عبد العزيز، فقال له: إنَّ تصديق هذا الحديث في كتاب الله ﷿، فقال له سعيد وأين يا ابنَ حَلبَس؟ قال: أمَا تسمعُ الله يقول في كتابه: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ (7) فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً﴾ [الحجرات: 7 - 8] ، أرأيتَ يا سعيدُ لو أنَّ هؤلاء أُهمِلوا كما يقول الأخابثُ، أين كانوا يذهبون: حيث حُبِّبَ إليهم وزُيَّنَ لهم، أو حيث كُرِّهَ لهم وبُغِّضَ إليهم؟ (1)
هذا حديث صحيح الإسناد (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3721 - بل قال ابن معين في سليمان بن عتبة لا شيء
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا ان اعمال کے بارے میں کیا خیال ہے جو ہم کرتے ہیں، کیا یہ کوئی ایسا معاملہ ہے جس کا فیصلہ (تقدیر میں) پہلے ہی کیا جا چکا ہے یا کوئی ایسی چیز ہے جسے ہم نئے سرے سے شروع کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان کو اسی کام کی توفیق دی جاتی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ پھر یونس بن میسرہ رحمہ اللہ، سعید بن عبدالعزیز کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے کہا: اس حدیث کی تصدیق اللہ عزوجل کی کتاب میں موجود ہے، سعید نے پوچھا: اے ابن حلبس! وہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا: کیا تم اللہ کا یہ فرمان نہیں سنتے: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ (7) فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً﴾ ”اور جان لو کہ تمہارے درمیان اللہ کے رسول موجود ہیں، اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ گے، لیکن اللہ نے تمہارے لیے ایمان کو محبوب بنا دیا اور اسے تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا اور تمہارے لیے کفر، گناہ اور نافرمانی کو ناپسندیدہ بنا دیا، یہی لوگ راہِ راست پر ہیں، یہ اللہ کے فضل اور اس کی نعمت کے باعث ہے“ [سورة الحجرات: 7-8] ۔ پھر یونس نے کہا: اے سعید! تمہارا کیا خیال ہے، اگر ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتا جیسا کہ یہ بدطینت لوگ (منکرینِ تقدیر) کہتے ہیں، تو وہ کس طرف جاتے؟ کیا اسی طرف جہاں ایمان ان کے لیے محبوب اور مزین کیا گیا ہے، یا اس طرف جہاں کفر و نافرمانی ان کے لیے ناپسندیدہ بنا دی گئی ہے؟
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3763]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سليمان بن عتبة، وحسّنه الحافظ ابن حجر في "الفتح" 21/ 39، والمرفوع منه صحيح بشواهده. أبو إدريس الخولاني: هو عائد الله بن عبد الله.» [ترقيم الرساله 3763] [ترقيم الشركة 3742] [ترقيم العلميه 3721]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل سليمان بن عتبة
Grade: إسناده حسن من أجل سليمان بن عتبة