☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3742
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3742
حَدَّثَنَا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا بَحْر بن نَصْر، حَدَّثَنَا ابن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، أنَّ أبا النَّضر حدَّثه عن سليمان بن يَسَار، عن عائشةَ زوجِ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم أنها قالت: ما رأيتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قطُّ مُستجمِعًا ضاحكًا حتَّى أَرى منه لَهَواتِه، إنما كان يتبسَّم، قالت: وكان إذا رأى غيمًا أو ريحًا عُرِفَ في وجهه، فقلت: يا رسول الله، الناسُ إذا رأَوُا الغيمَ فَرِحُوا أن يكون فيه المطرُ، وأَراك إذا رأيتَه عُرِفَ في وجهك الكراهيَةُ! قال:"يا عائشةُ، وما يُؤْمِنُني أن يكون فيه عذابٌ، قد عُذِّب قومٌ بالريح، وقد أَتى قومًا العذابُ" وتلا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ﴿فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ الآية [الأحقاف: 24] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3700 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کبھی اس طرح کھل کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حلق کا کوا نظر آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو صرف تبسم فرمایا کرتے تھے، وہ کہتی ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بادل یا آندھی دیکھتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر فکر کے آثار نمایاں ہو جاتے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگ تو بادل دیکھ کر خوش ہوتے ہیں کہ اس میں بارش ہوگی، لیکن میں دیکھتی ہوں کہ جب آپ اسے دیکھتے ہیں تو آپ کے چہرے پر کراہت کے آثار ہوتے ہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے اس بات سے کیا مامون کر سکتا ہے کہ اس میں عذاب نہ ہو، جبکہ ایک قوم کو ہوا کے ذریعے عذاب دیا گیا، اور یقیناً ایک قوم نے عذاب کو آتا ہوا دیکھا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ ”پھر جب انہوں نے اسے دیکھا کہ ایک بادل ان کی وادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے، تو کہنے لگے کہ یہ تو ہمیں بارش دینے والا بادل ہے۔“ [سورة الأحقاف: 24]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3742]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ابن وهب: هو عبد الله، وعمرو بن الحارث: هو أبو أمية المصري، وأبو النضر: هو سالم بن أبي أمية.» [ترقيم الرساله 3742] [ترقيم الشركة 3721] [ترقيم العلميه 3700]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3741) Back to Bab Next Hadith → (3743)