أخبرنا أبو بكر بن أبي نَصْر الدارَبردي وأبو محمد الحسن بن محمد الحَلِيمي بمَرْو قالا: حَدَّثَنَا أبو الموجَّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، عن خارجةَ بن زيد بن ثابت عن أم العلاء الأنصارية - وقد كانت بايَعَت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قالت: طارَ لنا عثمانُ بن مَظْعون في السُّكَنَى حين أَقرَعَت الأنصارُ على سُكنَى المهاجرين، قالت فاشتَكي فمرَّضْناه حتَّى توفِّي، حتَّى جعلناه في أثوابه، قالت: فدخل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقلت: رحمةُ الله عليك أبا السائب، فشهادَتي أنْ قد أكرَمَك الله، فقال النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم:"وما يُدريكِ؟" قالت: لا أدري والله يا رسول الله، قال:"أمَّا هو فقد جاءَه اليقينُ، وإني لأرجُو له الخيرَ من الله"، ثم تلا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِنَ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ﴾ [الأحقاف: 9] ، قالت أم العلاء: والله لا أُزكِّي أحدًا بعدَه أبدًا. قالت أم العلاء: ورأيتُ لعثمان في النوم عَينًا تجري، فجئتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فذكرتُ ذلك له، فقال:"ذاكِ عملُه يَجْري له" (1) .
هذا حديث قد اختَلَف الشيخانِ في إخراجه فرواه البخاري عن عَبْدان مختصرًا، ولم يُخرجه مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3696 - تقدم وهو في البخاري مختصرا
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام العلاء انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی تھی، انہوں نے کہا: جب انصار نے مہاجرین کی رہائش کے لیے قرعہ اندازی کی تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا نام ہمارے ہاں قیام کے لیے نکلا، پھر وہ بیمار ہو گئے تو ہم نے ان کی تیمارداری کی یہاں تک کہ وہ وفات پا گئے اور ہم نے انہیں ان کے کفن کے کپڑوں میں لپیٹ دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے (میت کو مخاطب کر کے) کہا: اے ابوسائب! تم پر اللہ کی رحمت ہو، میری گواہی ہے کہ اللہ نے یقیناً تمہارا اکرام فرمایا ہے۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، میں نہیں جانتی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک ان کا تعلق ہے تو ان کے پاس یقین (موت) آ چکا ہے، اور میں ان کے لیے اللہ سے بھلائی کی امید رکھتا ہوں“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِنَ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ﴾ ”کہہ دیجیے کہ میں کوئی انوکھا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ یہ کہ تمہارے ساتھ کیا ہوگا“ [سورة الأحقاف: 9] ، ام العلاء کہتی ہیں: اللہ کی قسم! میں ان کے بعد اب کبھی کسی کی (قطعی) پاکیزگی بیان نہیں کروں گی۔ ام العلاء کہتی ہیں کہ میں نے خواب میں عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے ایک بہتا ہوا چشمہ دیکھا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ان کا عمل ہے جو ان کے لیے جاری ہے“۔
اس حدیث کی روایت میں شیخین کا اختلاف ہے؛ امام بخاری نے اسے عبدان سے مختصراً روایت کیا ہے جبکہ امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3738]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان المروزَي، وعبد الله: هو ابن المبارك.» [ترقيم الرساله 3738] [ترقيم الشركة 3717] [ترقيم العلميه 3696]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح