حدثني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن محمد، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا جرير بن حازم، عن يعلى بن حَكِيم، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، قال: لما قُبِضَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قلتُ لرجل من الأنصار: هَلُمَّ فلنسأَلْ أصحابَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإنهم اليومَ كثير، فقال: واعجبًا لك يا ابنَ عباس، أترى الناسَ يَفتقِرون إليك وفي الناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مَن فيهم؟! قال: فتركتُ ذاك، وأقبلتُ أسألُ أصحابَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وإن كان يَبلُغُني الحديثُ عن الرجل فآتي بابَه وهو قائلٌ، فأتوسَّدُ ردائي على بابه تَسْفي الريحُ عليَّ من التراب، فيخرج فيراني فيقول: يا ابنَ عمّ رسول الله، ما جاءَ بك، هلَّا أرسلت إليَّ فآتيَك؟ فأقول: لا، أنا أحقُّ أن آتيَك، قال: فأسأله عن الحديث. فعاش هذا الرجلُ الأنصاريُّ حتى رآني وقد اجتمع الناسُ حولي يسألونني، فيقول: هذا الفتى كان أعقلَ منِّي (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، وهو أصلٌ في طلب الحديث وتوقير المحدِّث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 363 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں نے انصار کے ایک صاحب سے کہا: آؤ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ سے (علم) دریافت کریں کیونکہ وہ آج کثیر تعداد میں موجود ہیں، اس نے کہا: اے ابن عباس! آپ پر تعجب ہے، کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ لوگ (علم کے لیے) آپ کے محتاج ہوں گے جبکہ لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابہ موجود ہیں؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات چھوڑ دی اور خود صحابہ سے سوال کرنے میں جت گیا، اگر مجھے کسی شخص کے بارے میں یہ پتہ چلتا کہ اس کے پاس کوئی حدیث ہے تو میں دوپہر کے وقت اس کے دروازے پر پہنچ جاتا، میں اپنی چادر کو تکیہ بنا کر اس کے دروازے پر لیٹ جاتا اور ہوا مجھ پر مٹی اڑاتی رہتی، پھر جب وہ صاحب باہر نکلتے اور مجھے دیکھتے تو کہتے: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد! آپ یہاں کیسے آئے؟ آپ نے مجھے پیغام کیوں نہ بھیج دیا، میں خود آپ کے پاس حاضر ہو جاتا؟ میں کہتا: نہیں، میرا حق زیادہ ہے کہ میں آپ کے پاس آؤں، پھر میں ان سے حدیث کے بارے میں سوال کرتا۔ (ابن عباس فرماتے ہیں کہ) وہ انصاری شخص اتنا عرصہ زندہ رہا کہ اس نے مجھے اس حال میں دیکھ لیا کہ لوگ میرے گرد (علم کے لیے) جمع تھے، تو وہ کہنے لگا: یہ نوجوان مجھ سے زیادہ عقل مند تھا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، اور یہ طلبِ حدیث اور محدث کی توقیر کے معاملے میں ایک بنیادی دلیل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 368]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، صحيح الحارث بن محمد: هو ابن أبي أسامة» [ترقيم الرساله 368] [ترقيم الشركة 362] [ترقيم العلميه 363]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح