حدثني أبو إسحاق إبراهيم بن إسماعيل القارئ، حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي، حدثنا الحسن بن الرَّبيع، حدثنا عبد الله بن إدريس، حدثني محمد بن إسحاق قال: وأخبرني نافع، عن عبد الله بن عمر، قال: كنا نقول ما لمُفتَتِنٍ توبةٌ، وما اللهُ بقابلٍ منه شيئًا، فلمّا قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم المدينةَ أُنزِلَ فيهم: ﴿يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ [الزمر: 53] ، والآياتُ التي بعدها. قال عمر: فكتبتُها، فجلستُ على بعيري ثم طُفْتُ المدينةَ (1) ، ثم أقامَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بمكة ينتظرُ أن يَأْذَنَ اللهُ له في الهجرة وأصحابِه من المهاجرين، وقد أقام أبو بكر ينتظرُ أن يُؤذَنَ لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فيخرجَ معه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم کہا کرتے تھے کہ آزمائش میں پڑ جانے والے کی توبہ نہیں ہے اور اللہ اس سے کچھ بھی قبول نہیں کرے گا، لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ ”اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، یقیناً اللہ تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے، بے شک وہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ [سورة الزمر: 53] اور اس کے بعد والی آیات بھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان آیات کو لکھا، اپنے اونٹ پر سوار ہوا اور مدینہ میں گھوم کر (لوگوں کو سنایا)، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ میں ٹھہرے رہے اس انتظار میں کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اور آپ کے مہاجر صحابہ کو ہجرت کی اجازت عطا فرمائے، جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس انتظار میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اجازت ملے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نکلیں۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3670]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن إسحاق.» [ترقيم الرساله 3670] [ترقيم الشركة 3649]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن