حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا بِشْر بن بَكْر، عن الأوزاعي قال: حدثني رَبِيعة بن يزيد قال: حدثني عبد الله بن الدَّيلَمي قال: دخلتُ على عبد الله بن عمرو بن العاص في حائطٍ بالطائف يقال له: الوَهْط فسمعته يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنَّ سليمان بن داود ﵇ سألَ الله ثلاثًا فأعطاه اثنتينِ، وأنا أرجو أن يكونَ أعطاه الثالثةَ؛ سأله حُكْمًا يصادِفُ حُكمَه، فأعطاه إيَّاه، وسأله مُلكًا لا ينبغي لأحدٍ من بعده، فأعطاه إيّاه، وسأله أيُّما رجلٍ خرج من بيته لا يريدُ إلَّا الصلاةَ في هذا المسجد - يعني بيتَ المَقدِس - يخرجُ من خطيئته مِثلَ يومِ وَلَدَته أمُّه" قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ونحنُ نرجُو أن يكونَ الله قد أعطاهُ ذلك" (1) . ﷽ 39 - ومن تفسير سورة الزُّمر
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3624 - عبد الله هو ابن فيروز ثقة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ طائف کے ایک باغ میں جسے ”الوہط“ کہا جاتا ہے، بیان کر رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سیدنا سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا، اللہ نے انہیں دو چیزیں عطا کر دیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اللہ نے انہیں تیسری چیز بھی عطا فرما دی ہو گی؛ انہوں نے اللہ سے ایسا حکم (فیصلہ کرنے کی صلاحیت) مانگا جو اللہ کے حکم کے مطابق ہو، اللہ نے انہیں وہ عطا کر دیا، انہوں نے اللہ سے ایسی بادشاہت مانگی جو ان کے بعد کسی کے لائق نہ ہو، اللہ نے انہیں وہ بھی عطا کر دی، اور انہوں نے یہ سوال کیا کہ جو بھی شخص اپنے گھر سے صرف اس مسجد - یعنی بیت المقدس - میں نماز پڑھنے کے ارادہ سے نکلے، وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ (تیسری چیز) بھی عطا فرما دی ہو گی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3666]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وقد سلف برقم (83).» [ترقيم الرساله 3666] [ترقيم الشركة 3645] [ترقيم العلميه 3624]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح