حدثني أبو علي الحسن بن علي بن داود المطرِّز المِصري بمكة، حدثنا العبَّاس بن محمد بن العبَّاس المِصري، حدثنا عمرو بن سَوّاد السَّرْحي، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن أبي السَّمْح، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم تَلَا قولَ الله ﷿: ﴿جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ﴾ [فاطر: 33] فقال:"إنَّ عليهم التِّيجانَ، إِنَّ أَدنى لؤلؤةٍ فيها لَتُضيءُ ما بين المشرقِ والمغربِ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، كما حدَّثَناه أبو العبَّاس عن الدُّوري عن يحيى بن مَعِين أنه قال: أصحُّ إسناد المِصريّين عمرٌو عن درَّاج عن أبي الهيثم عن أبي سعيد (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3594 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ عزوجل کا یہ فرمان تلاوت فرمایا: ﴿جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ﴾ [سورة فاطر: 33] اور پھر فرمایا: ”ان جنتیوں کے سروں پر تاج ہوں گے، اور ان میں جڑا ہوا سب سے ادنیٰ درجہ کا موتی بھی مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلے کو اپنی روشنی سے منور کر دے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، جیسا کہ ابوعباس نے دوری کے واسطے سے یحییٰ بن معین کا یہ قول نقل کیا ہے کہ مصریوں کی سب سے صحیح سند عمرو، دراج سے، وہ ابوہیثم سے اور وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف رواية أبي السَّمح» [ترقيم الرساله 3636] [ترقيم الشركة 3615] [ترقيم العلميه 3594]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف