أخبرنا أبو الحسين علي بن عبد الرحمن بن عيسى السَّبِيعي بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزَة، حدثنا قَبِيصة بن عُقْبة، حدثنا سفيان، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن الطُّفيل بن أُبيِّ بن كعب، عن أُبيِّ بن كعب قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا ذهب رُبعُ الليل قام، فقال:"يا أيُّها الناس، اذكُروا الله، يا أيُّها الناس، اذكُروا الله، جاءت الراجفةُ تَتْبعُها الرادفةُ، جاء الموتُ بما فيه، جاء الموتُ بما فيه". فقال أبيُّ بن كعب: يا رسول الله، إني أُكثِرُ الصلاةَ عليك، فكم أجعلُ لك منها؟ قال:"ما شئتَ" قال: الرُّبعَ؟ قال:"ما شئتَ، وإن زدتَ فهو خيرٌ" قال: النصفَ؟ قال:"ما شئتَ، وإن زدتَ فهو خيرٌ" قال: الثُّلثين؟ قال:"ما شئتَ، وإن زدتَ فهو خيرٌ" قال: يا رسول الله، أجعلُها كلَّها لك؟ قال:"إذًا تُكفَى ما هَمَّكَ، ويُغفَرَ لكَ ذَنْبُك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3578 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رات کا چوتھائی حصہ گزر جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوتے اور فرماتے: ”اے لوگو! اللہ کو یاد کرو، اے لوگو! اللہ کو یاد کرو، کپکپا دینے والی (قیامت) آ پہنچی ہے جس کے پیچھے پیچھے دوسری آنے والی ہے، موت اپنی سختیوں کے ساتھ آ پہنچی ہے، موت اپنی سختیوں کے ساتھ آ پہنچی ہے۔“ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں، میں اپنی دعا میں سے کتنا حصہ آپ کے لیے (درود کے لیے) مقرر کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو،“ میں نے کہا: چوتھائی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا چاہو، لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے،“ میں نے کہا: آدھا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا چاہو، لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے،“ میں نے کہا: دو تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا چاہو، لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے،“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنی پوری دعا آپ کے لیے (درود کے لیے) مقرر کرتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تب تمہاری پریشانیوں کے لیے کافی ہو جائے گا اور تمہارے گناہ بخش دیے جائیں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3620]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل، وقد جاء ما يشهد للشطر الثاني من حديثه. سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3620] [ترقيم الشركة 3599] [ترقيم العلميه 3578]
الحكم على الحديث
إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل
Grade: إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل