أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن السُّدِّي، عن أبي صالح، عن أم هانئ قالت: خَطَبَني النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فاعتذرتُ إليه فعَذَرَني، وأَنزل الله ﷿: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ إلى قوله: ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ [الأحزاب: 50] ، قالت: فلم أكن أَحِلُّ له، لم أهاجِرْ معه، كنت من الطُّلَقاءِ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3574 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں نے (اپنی معذوری کی وجہ سے) معذرت کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری معذرت قبول فرما لی، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ [سورة الاحزاب: 50] ”اے نبی! ہم نے آپ کے لیے آپ کی وہ بیویاں حلال کر دیں...“ یہاں تک کہ ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ ”جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی تھی۔“ انہوں نے فرمایا: پس میں آپ کے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ میں نے آپ کے ساتھ ہجرت نہیں کی تھی بلکہ میں ’طلقاء‘ (فتح مکہ کے موقع پر آزاد کردہ لوگوں) میں سے تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3616]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف. وهو مكرر (2789).» [ترقيم الرساله 3616] [ترقيم الشركة 3595] [ترقيم العلميه 3574]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف