حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيْباني الحافظ إملاءً، حدثنا حامد بن محمود المقرئ، حدثنا عيسى بن جعفر الرازي، حدثنا سفيان بن سعيد، عن عُمر (2) بن سعيد، عن عطاءٍ في قول الله ﷿: ﴿رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ﴾ [هود: 73] ، قال: كنت عند عبد الله بن عبَّاس إذ جاءَه رجل فسَلَّم عليه، فقلت: وعليكم السلامُ ورحمةُ الله وبركاتُه ومغفرتُه، فقال ابن عبَّاس: انتَهِ إلى ما انتَهَت إليه الملائكةُ (3) .
هذا حديث غريب صحيح للثَّوري لا أعلمُ أنّا كتبناه إلَّا بهذا الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3316 - صحيح غريب
Translation: طلحہ بابر
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ﴾ [سورة هود: 73] کی تفسیر میں بیان کیا کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے آ کر انہیں سلام کیا، تو میں نے جواب دیتے ہوئے کہا: ”وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ“، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (مجھے ٹوکتے ہوئے) فرمایا: ”وہیں ٹھہر جاؤ جہاں فرشتے ٹھہر گئے تھے (یعنی سلام کے جواب میں برکاتہ سے آگے نہ بڑھو کیونکہ قرآن میں فرشتوں کے یہی کلمات مذکور ہیں)“۔
یہ حدیث امام ثوری سے مروی ایک غریب صحیح حدیث ہے، میرے علم کے مطابق یہ صرف اسی سند کے ساتھ لکھی گئی ہے، اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3356] [ترقيم الشركة 3336] [ترقيم العلميه 3316]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح