☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3244
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3244
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق ابن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر عن الزُّهري، عن سعيد بن المسيّب وسليمان بن يَسار، عن رافع بن خَدِيج: أنه كانت تحته امرأةٌ قد خَلَا من سِنِّها، فتزوَّج عليها شابةً، فآثر البِكَر عليها، فأبَتِ امرأتُه الأولى أن تَقِرَّ على ذلك، فطلَّقها تطليقةً حتى إذا بقي من أجَلِها يسيرٌ قال: إن شئتِ راجعتُكِ وصبرتِ على الأَثَرة، وإن شئتِ تركتُكِ حتى يَخلُوَ أجَلُكِ، قالت: بل راجِعْني أَصبِرْ على الأَثَرة، فراجعها، ثم آثَرَ عليها، فلم تَصبِرْ على الأَثَرة فطلَّقها الأخرى، وآثَرَ عليها الشابةَ. قال: فذلك الصلحُ الذي بَلَغَنا أنَّ الله أنزل فيه: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا﴾ [النساء: 128] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3205 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے نکاح میں ایک معمر خاتون تھیں، تو انہوں نے ایک نوجوان عورت سے نکاح کر لیا اور اس کنواری کو پہلی بیوی پر ترجیح دینے لگے، تو ان کی پہلی بیوی نے اس پر راضی ہونے سے انکار کیا، چنانچہ انہوں نے اسے ایک طلاق دے دی یہاں تک کہ جب عدت ختم ہونے کے قریب تھی تو انہوں نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تم سے رجوع کر لیتا ہوں بشرطیکہ تم اس ترجیح (امتیازی سلوک) پر صبر کرو، اور اگر چاہو تو میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں یہاں تک کہ تمہاری عدت پوری ہو جائے، اس نے کہا: بلکہ آپ مجھ سے رجوع کر لیں میں اس پر صبر کر لوں گی، چنانچہ انہوں نے رجوع کر لیا لیکن وہ دوبارہ اس ترجیح پر صبر نہ کر سکیں تو انہوں نے اسے دوسری طلاق دے دی اور اس نوجوان بیوی کو ہی ترجیح دی، راوی کہتے ہیں: یہی وہ صلح ہے جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا﴾ ”اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی جانب سے زیادتی یا بے رخی کا خوف ہو، تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ آپس میں کسی طرح صلح کر لیں“ [سورة النساء: 128]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3244]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3244] [ترقيم الشركة 3224] [ترقيم العلميه 3205]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3243) Back to Bab Next Hadith → (3245)