☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3233
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3233
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو البَخْتَري عبد الله بن محمد بن شاكر، حدثنا أبو عبد الله محمد بن بِشْر العَبْدي، حدثنا مِسعَر بن كِدام، عن مَعْن بن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود، عن أبيه، عن عبد الله بن مسعود قال: إنَّ في سورة النساء لخمسَ آيات ما يَسُرُّني أنَّ لي بها الدنيا وما فيها: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا﴾ [النساء: 40] ، و ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا﴾ [النساء: 31] ، و ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ [النساء:48] ، و ﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِيمًا﴾ [النساء: 64] (2) ، قال عبد الله: ما يَسُرُّني أَنَّ لي بها الدنيا وما فيها (1) . هذا إسناد صحيح إن كان عبدُ الرحمن سمع من أبيه، فقد اختُلِفَ في ذلك.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3194 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سورۃ النساء میں پانچ ایسی آیات ہیں کہ ان کے بدلے مجھے دنیا و مافیہا ملنا بھی اتنی خوشی نہ دیتا (جتنا ان آیات کا ہونا دیتا ہے): ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا﴾ ”بے شک اللہ ایک ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، اور اگر وہ نیکی ہو تو اسے دوگنا کر دیتا ہے اور اپنے پاس سے اجرِ عظیم عطا فرماتا ہے“ [سورة النساء: 40] ، اور ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا﴾ ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہاری چھوٹی برائیاں تم سے دور کر دیں گے اور تمہیں عزت کے مقام میں داخل کریں گے“ [سورة النساء: 31] ، اور ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ ”بے شک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے سوا جس کے لیے چاہے معاف فرما دیتا ہے“ [سورة النساء: 48] ، اور ﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِيمًا﴾ ”اور اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے، آپ کے پاس آ جاتے پھر اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) بھی ان کے لیے مغفرت کی دعا فرماتے تو وہ اللہ کو توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا پاتے“ [سورة النساء: 64] ۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے (دوبارہ) فرمایا: ”مجھے ان آیات کے بدلے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ملنا بھی خوش نہ کرتا“۔
اگر عبدالرحمن نے اپنے والد سے سماع کیا ہو تو یہ سند صحیح ہے، اور اس سماع میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3233]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، والراجح في عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود أنه سمع من أبيه قليلًا.» [ترقيم الرساله 3233] [ترقيم الشركة 3213] [ترقيم العلميه 3194]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3232) Back to Bab Next Hadith → (3234)