أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا الفضل بن عبد الجبار، حدثنا علي بن الحسن بن شقيق، حدثنا نافع بن عمر، قال: سمعت، عبد الله ابن أبي مَلَيكة يقول: سُئِلت عائشةُ عن مُتْعة النساء، فقالت: بيني وبينكم كتابُ الله، قال: وقرأَتْ هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ﴾ [المؤمنون: 5 - 6] ، فمَنِ ابْتَغَى وراءَ ما زَوَّجه الله أو مَلَّكَه فقد عَدَا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3193 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، (راوی کہتے ہیں کہ) ان سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب (کا فیصلہ) ہے“، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ﴾ ”اور وہ لوگ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، سوائے اپنی بیویوں کے یا ان (لونڈیوں) کے جن کے وہ مالک ہیں، پس (ان کے پاس جانے میں) ان پر کوئی ملامت نہیں“ [سورة المؤمنون: 5 - 6] ، (اور فرمایا:) ”پس جس نے ان (بیوی اور لونڈی) کے سوا کوئی اور راستہ تلاش کیا جن کا اللہ نے اسے مالک بنایا یا نکاح کیا، تو وہی حد سے تجاوز کرنے والا ہے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3232]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وسيأتي مكررًا برقم (3526).» [ترقيم الرساله 3232] [ترقيم الشركة 3212] [ترقيم العلميه 3193]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح