☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3218
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3218
أخبرني أبو عبد الله محمد بن علي بن عبد الحميد الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن عبد الله ابن طاووس، عن أبيه، عن ابن عبَّاس: ﴿وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ﴾ [النساء: 1] قال: إِنَّ الرَّحِمَ لَتُقْطَعُ، وإنَّ النِّعمة لَتُكفَرُ، وإنَّ الله إذا قارَبَ بين القلوب لم يُزحزِحْها شيءٌ أبدًا، ثم قرأ ﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ﴾ [الأنفال: 63] . قال: وقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"الرَّحِمُ شُعْبة (2) من الرحمن، وإنها تجيءُ يوم القيامة تَكلَّمُ بلسانٍ طَليقٍ ذَلِيق، فمن أشارت إليه بوَصْلٍ وَصَلَه الله، ومن أشارت إليه بقَطْعٍ قَطَعَه الله" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3179 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ﴾ ”اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور رشتوں (کی پامالی) سے بچو“ [سورة النساء: 1] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ رشتہ داری کاٹ دی جاتی ہے اور نعمت کی ناشکری کی جاتی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ جب دلوں میں الفت پیدا کر دیتا ہے تو کوئی چیز انہیں کبھی جدا نہیں کر سکتی“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ﴾ ”اگر آپ زمین میں موجود تمام خزانے بھی خرچ کر دیتے تو ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کر سکتے“ [سورة الأنفال: 63] ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «الرَّحِمُ شُعْبَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، وَإِنَّهَا تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ طَلِيقٍ ذَلِيقٍ، فَمَنْ أَشَارَتْ إِلَيْهِ بِوَصْلٍ وَصَلَهُ اللهُ، وَمَنْ أَشَارَتْ إِلَيْهِ بِقَطْعٍ قَطَعَهُ اللهُ» ”رشتہ داری (رحم) رحمن کی ایک شاخ ہے، اور یہ قیامت کے دن آئے گی تو نہایت فصیح و بلیغ زبان میں کلام کرے گی، پس جس کی طرف یہ (اللہ کے حضور) جڑنے کا اشارہ کرے گی اللہ اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ دے گا، اور جس کی طرف یہ کاٹنے کا اشارہ کرے گی اللہ اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3218]
تخریج الحدیث
«وهو حديث صحيح، يشهد له حديث أبي هريرة عند البخاري (5988).» [ترقيم الرساله 3218] [ترقيم الشركة 3198] [ترقيم العلميه 3179]
الحكم على الحديث
وهو حديث صحيح
Grade: وهو حديث صحيح
← Previous Hadith (3217) Back to Bab Next Hadith → (3219)