☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3210
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3210
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا محمد بن عبد الملك بن عبد العزيز بن جُرَيج، عن أبيه قال: أخبرني ابن أبي مُلَيْكة، أنَّ حُميدَ ابن عبد الرحمن أخبره: أنَّ مروان بَعَثَ إلى ابن عبَّاس: والله لَئِنْ كان كلُّ امرئٍ منّا إن فَرِحَ بما أُوتي وحُمِدَ بما لم يفعل عُذِّبَ، لنُعذَّبنَّ جميعًا! فقال ابن عبَّاس: إنما نزلت هذه الآيةُ في أهل الكتاب، أتاه اليهود فسألهم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم عن شيءٍ فَكَتَمُوه، ثم أتَوْه، فسألهم فأخبروه بغير ذلك، فخرجوا ورأَوْا أن قد أخبروه بما سألهم عنه، واستَحمَدوا بذلك وفَرِحوا بما أَتَوْا من كتمانهم إياه ممّا سألهم عنه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3171 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مروان نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ: اللہ کی قسم! اگر ہم میں سے ہر اس شخص کو عذاب دیا گیا جو اپنی عطا کردہ چیز پر خوش ہوا اور اس کام پر اپنی تعریف چاہی جو اس نے نہیں کیا، تو ہم سب کو عذاب دیا جائے گا! اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ آیت تو اہل کتاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے، (واقعہ یہ ہے کہ) یہودی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے کسی چیز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اسے چھپا لیا، پھر وہ دوبارہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پوچھنے پر غلط بات بتا دی، وہ (وہاں سے) یہ ظاہر کر کے نکلے کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ سب بتا دیا ہے جو آپ نے پوچھا تھا، اور اس پر انہوں نے اپنی تعریف چاہی اور اپنی اس حرکت پر خوش ہوئے کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وہ حقیقت چھپا لی تھی جس کے بارے میں آپ نے ان سے سوال کیا تھا“۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3210]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل محمد بن عبد الملك فإنه مجهول لم يرو عنه غير روح بن عبادة، وقد توبع على حديثه هذا.» [ترقيم الرساله 3210] [ترقيم الشركة 3190] [ترقيم العلميه 3171]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (3209) Back to Bab Next Hadith → (3211)