[حدَّثَنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي ومحمد بن بن أنس القرشي قالا] (2) : حدثنا أبو عاصم النَّبيل، حدثنا عبد الحميد بن جعفر، حدثني صالح بن أبي عَرِيب، عن كَثير بن مُرَّة، عن عَوْف بن مالك قال: خرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ومعه عصًا، فإذا أقْناءٌ معلَّقة، قِنوٌ منها حَشَفٌ، فَطَعَنَ في ذلك القِنْو وقال:"ما يَضُرُّ صاحبَ هذه لو تَصدَّق بأطيبَ من هذه؟ إنَّ صاحب هذه لَيَأكلُ الحَشَفَ يومَ القيامة" ثم قال:"واللهِ لَتَدَعُنَّها مُذلَّلةً أربعين عامًا للعَوَافي" ثم قال:"أتدرونَ ما العَوَافِي؟" قالوا: الله ورسوله أعلمُ، قال:"الطيرُ والسِّباعُ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3126 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک لاٹھی ہاتھ میں لیے تشریف لائے، وہاں (صدقہ کی) کھجوروں کے خوشے لٹکے ہوئے تھے جن میں سے ایک خوشہ ردی اور سوکھی کھجوروں «الحشف» کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خوشے میں لاٹھی ماری اور فرمایا: ”اس صدقہ دینے والے کا کیا بگڑتا اگر وہ اس سے بہتر چیز صدقہ کرتا؟ یقیناً اس کھجور کے مالک کو قیامت کے دن ردی اور سوکھی کھجوریں ہی کھانے کو ملیں گی۔“ پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم ان باغات کو چالیس سال تک «عوافی» کے لیے چھوڑ دو گے۔“ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، «عوافی» کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پرندے اور درندے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3163]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل صالح بن أبي عَريب، وصحَّحه الحافظ ابن حجر في "الفتح" 6/ 228.» [ترقيم الرساله 3163] [ترقيم الشركة 3144] [ترقيم العلميه 3126]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل صالح بن أبي عَريب
Grade: إسناده حسن من أجل صالح بن أبي عَريب