أخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجَلَّاب، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقِّي، حدثنا عبد الله بن جعفر، حدثنا عُبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن أبي إسحاق، عن زائدة بن عُمير قال: سألت ابنَ عبَّاس عن العَزْل، فقال: إنكم قد أكثرتُم، فإن كان قال فيه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم شيئًا، فهو كما قال، وإن لم يكن قال فيه شيئًا، فأنا أقول: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ [البقرة:223] ، فإن شئتم فاعزِلُوا، وإن شئتم فلا تَفعَلوا (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3104 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ زائدہ بن عمیر نے ان سے عزل (بچہ دانی سے باہر مادہ منویہ خارج کرنے) کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگوں نے اس مسئلے پر بہت کلام کر رکھا ہے، پس اگر اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کوئی حکم فرمایا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بارے میں خاموشی اختیار فرمائی ہے تو میں یہ کہتا ہوں: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، پس اپنی کھیتیوں میں جہاں سے چاہو آؤ۔“ [سورة البقرة: 223] ، لہٰذا اگر تم چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3141]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي.» [ترقيم الرساله 3141] [ترقيم الشركة 3122] [ترقيم العلميه 3104]
الحكم على الحديث
إسناده قوي.
Grade: إسناده قوي.