حدثني إبراهيم بن إسماعيل القارئ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو تَوْبة الرَّبيع بن نافع الحلبي، حدثنا معاوية بن سلَّام، حدثني زيد بن سلَّام، أنه سمع أبا سَلَّام يقول: حدثني أبو أُمامة: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، أنبيٌّ كان آدمُ؟ قال:"نعم، مُعلَّمٌ مُكلَّم" قال: كم بينه وبين نوح؟ قال:"عَشَرَةُ قُرونٍ" قال: كم كان بين نوح وإبراهيم؟ قال: عشرة قرون قالوا: يا رسول الله، كم كانت الرُّسُلُ؟ قال:"ثلاثُ مئةٍ وخمسَ عشرةَ، جَمًّا غَفيرًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3039 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ اللہ کے سکھائے ہوئے اور اس سے ہمکلام ہونے والے نبی تھے۔“ اس نے پوچھا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دس صدیاں۔“ اس نے پھر پوچھا: نوح اور ابراہیم علیہما السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دس صدیاں۔“ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! رسولوں کی کل تعداد کتنی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین سو پندرہ، جو کہ ایک بڑی جماعت تھی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3076]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، أبو سلام هو ممطور الحبشي جدُّ زيد.» [ترقيم الرساله 3076] [ترقيم الشركة 3057] [ترقيم العلميه 3039]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح