☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3042
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3042
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا الحسن بن علي المَعمَري، حدثنا أبو مصعب الزُّهْري وهشام بن عمار السُّلَمي، قالا: حدثنا حاتم ابن إسماعيل، حدثنا معاوية بن أبي مُزرِّد مولى بني هاشم، حدثني عمِّي أبو الحُباب سعيد بن يسار، عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الله خَلَقَ الخلقَ، حتى إذا فَرَغَ منهم قامت الرَّحِمُ فقالت: هذا مَقامُ العائذِ بك من القَطِيعة، قال: نعم، أما تَرضَيْن أن أَصِلَ من وَصَلَكِ، وأقطَعَ من قَطَعَكِ؟ قالت: بلى، قال: فذاكِ لكِ" قال: ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اقرؤوا إن شئتم: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ إلى قوله: ﴿أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا﴾ [محمد: 22 - 24] " (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3005 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، جب وہ اس سے فارغ ہوا تو رحم (رشتہ داری) نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یہ مقام اس کا ہے جو تجھ سے قطع رحمی سے پناہ مانگتا ہے، اللہ نے فرمایا: ہاں، کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ میں اس سے جڑوں جو تجھ سے جڑے اور اسے کاٹ دوں جو تجھے کاٹے؟ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے رب!)، اللہ نے فرمایا: تو یہ تیرے لیے ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ﴾ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آیت تک تلاوت فرمائی: ﴿أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا﴾ ”پھر تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تمہیں حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کرو اور اپنے رشتے ناتے توڑ ڈالو... یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں۔“ [سورة محمد: 22 - 24]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3042]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي.» [ترقيم الرساله 3042] [ترقيم الشركة 3023] [ترقيم العلميه 3005]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (3041) Back to Bab Next Hadith → (3043)