☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2980
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2980
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم المِصري، أخبرنا أبي وشعيبُ بن الليث قالا: أخبرنا الليث بن سعد، أخبرنا خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي عبد الله نُعَيم بن عبد الله المُجمِر قال: أخبرني صهيب، أنه سمع أبا هريرة وأبا سعيد الخُدْري يقولان: خَطَبَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو على المِنبر، فقال:"والَّذي نفسي بيده"، ثلاثَ مرات، ثم سكت، فأكَبَّ كلُّ رجل منا يبكي حزينًا ليمين رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال:"ما من عبدٍ يأتي بالصلواتِ الخمس، ويصومُ رمضانَ، ويجتنبُ الكبائرَ السَّبْع، إلّا فُتِحَت له أبوابُ الجنة يومَ القيامة، حتى إنها لَتَصطَفِقُ" ثم تَلَا: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [النساء: 31] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخُرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2943 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار یہ کلمات کہے، پھر کچھ دیر خاموش رہے، ہم میں سے ہر شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس (سخت) قسم کی وجہ سے غم زدہ ہو کر رونے لگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ پانچ وقت کی نمازیں پابندی سے ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے اور سات بڑے گناہوں سے اجتناب کرے تو اس کے لیے قیامت کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ وہ (خوشی و وسعت سے) ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [سورة النساء: 31] ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہاری برائیاں تم سے دور کر دیں گے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2980]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين، وقد سلف برقم (723).» [ترقيم الرساله 2980] [ترقيم الشركة 2961] [ترقيم العلميه 2943]
الحكم على الحديث
إسناده محتمل للتحسين
Grade: إسناده محتمل للتحسين
← Previous Hadith (2979) Back to Bab Next Hadith → (2981)