حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِي بن خُزَيمة، حدثنا أحمد بن عبد الله بن يونس، حدثنا أبو بكر بن عيَّاش، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله قال: خَطَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم خَطًّا، وخطَّ عن يمينِ ذلك الخطِّ وعن شمالِه خطًّا، ثم قال:"هذا صِراطُ الله مستقيمًا، وهذه السُّبُلُ على كلِّ سبيلٍ منها شيطانٌ يَدعُو إليه" ثم قرأ: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ﴾ [الأنعام: 153] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2938 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک (سیدھا) خط کھینچا، پھر اس خط کے دائیں اور بائیں جانب کچھ (ترچھے) خطوط کھینچے، پھر فرمایا: ”یہ اللہ کا سیدھا راستہ ہے اور یہ (متفرق) راستے ہیں جن میں سے ہر راستے پر ایک شیطان ہے جو اس کی طرف بلاتا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ﴾ [سورة الأنعام: 153] ”اور یہ کہ بیشک یہی میرا سیدھا راستہ ہے تو اسی کی پیروی کرو، اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے جدا کر دیں گے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2975]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عاصم: وهو ابن أبي النَّجود. زر: هو ابن حُبَيش.» [ترقيم الرساله 2975] [ترقيم الشركة 2956] [ترقيم العلميه 2938]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن