☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2973
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2973
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيس، حدثني أخي أبو بكر، عن ابن أبي ذِئْب، عن سعيد المَقْبُري، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يَلقَى إبراهيمُ أباه آزَرَ يومَ القيامة، وعلى وجه آزرَ قَتَرةٌ وغَبَرةٌ، فيقول له إبراهيم: ألم أقل لك: لا تَعصِني؟ فيقول أبوه: فاليومَ لا أَعصِيكَ، فيقول إبراهيم: يا ربِّ، إنك وعدتَني أن لا تُخزِيَني يومَ يُبعَثون، فأيُّ خِزْيٍ أَخزى من أَبي الأبعدِ، فيقول الله: إنِّي حرَّمتُ الجنةَ على الكافرين، ثم يقال: يا إبراهيمُ، ما تحتَ رِجلَيكَ؟ فيَنظُرُ فإذا هو بذِيخٍ مُتلطِّخٍ، فيُؤخَذُ بقوائمِه فيُلقَى في النار" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2936 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ابراہیم علیہ السلام اپنے والد آزر سے ملیں گے جبکہ آزر کے چہرے پر سیاہی اور غبار ہوگا، ابراہیم علیہ السلام اس سے فرمائیں گے: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میری نافرمانی نہ کرنا؟ تب اس کا باپ کہے گا: آج میں تمہاری نافرمانی نہیں کروں گا، اس پر ابراہیم علیہ السلام عرض کریں گے: اے میرے رب! تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ تو مجھے اس دن رسوا نہیں کرے گا جس دن لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے، تو میرے اس (رحمت سے) دور رہنے والے باپ کی رسوائی سے بڑھ کر اور کیا رسوائی ہوگی؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بیشک میں نے جنت کافروں پر حرام کر دی ہے، پھر کہا جائے گا: اے ابراہیم! ذرا اپنے قدموں کے نیچے تو دیکھو، وہ دیکھیں گے تو وہاں ایک کیچڑ میں لتھڑا ہوا بجو (مردار خور جانور) ہوگا، جسے پاؤں سے پکڑ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2973]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل إسماعيل بن أبي أُويس، وقد توبع، وباقي رجاله ثقات.» [ترقيم الرساله 2973] [ترقيم الشركة 2954] [ترقيم العلميه 2936]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2972) Back to Bab Next Hadith → (2974)