أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أَبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعْبة، عن عمرو بن أبي حَكِيم، عن عبد الله بن بُرَيدة قال: كان عند ابن زيادٍ أبو الأسود الدِّيلِي وجُبَير بن حيَّة الثَّقفي، قال: فذَكَرُوا هذا الحرف ﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ﴾ [الأنعام: 94] حتى وَضَعَوا الأخطارَ، فقال أسلمُ بن زُرْعة: سمعت أبا موسى يقرأ: ﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ﴾، فقال أحدهما: بيني وبينك أولُ من يَدخُل علينا، فدخل علينا يحيى بن يَعمَر فسألوه، فقال يحيى: (لقد تَقطَّعَ بَيْنُكم) رفعًا، فقال يحيى: إنَّ أبا موسى ليس من أهل الغور (2) ولا أتَّهِمُه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2934 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ بن زیاد کے پاس ابو الاسود الدیلی اور جبیر بن حیّہ ثقفی موجود تھے، انہوں نے قرآن کے اس لفظ ﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ﴾ [سورة الأنعام: 94] کا ذکر کیا یہاں تک کہ انہوں نے (صحیح اعراب پر) شرطیں لگا لیں، اسلم بن زرعہ نے کہا: میں نے ابو موسیٰ اشعری کو ” «لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ» “ (نصب کے ساتھ) پڑھتے سنا ہے، تب ان میں سے ایک نے کہا: میرے اور تمہارے درمیان وہ شخص فیصلہ کرے گا جو سب سے پہلے ہمارے پاس آئے گا، اتنے میں یحییٰ بن یعمر تشریف لائے تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا، یحییٰ نے کہا: یہ لفظ ” «لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنُكُمْ» “ رفع (پیش) کے ساتھ ہے، پھر یحییٰ نے کہا: بیشک ابو موسیٰ نشیبی علاقے کے رہنے والے نہیں ہیں (اس لیے ان کے لہجے میں فرق ہو سکتا ہے) اور میں ان پر (غلط بیانی کا) الزام بھی نہیں لگاتا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2971]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي.» [ترقيم الرساله 2971] [ترقيم الشركة 2952] [ترقيم العلميه 2934]
الحكم على الحديث
إسناده قوي.
Grade: إسناده قوي.