☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2963
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2963
حدثنا محمد بن صالح وإبراهيم بن عِصْمةَ قالا: حدثنا أبو الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا أبو صالح عبد الله بن صالح، حدثني موسى بن عُلَيّ بن رَبَاح، عن أبيه، عن عمرو بن العاص قال: بَعَثَ إليَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أنْ خُذْ عليك ثيابَك وسلاحَك ثم ائْتني"، فأخذتُ عليَّ ثيابي وسلاحي ثم أتيتُه، فوجدتُه قاعدًا يتوضَّأ، فصَعَّد فيَّ النظَرَ ثم طأطأَ، ثم قال:"يا عمرُو، إنِّي أريدُ أن أبعثَك على جيشٍ يُغنِمُك اللهُ ويُسلِّمُك، وأَزعَبُ لك من المال زَعْبةً (2) صالحةً" فقلت: يا رسول الله، لم أُسلِمْ للمال، إنما أسلمتُ رغبةً في الإسلام، وأن أكونَ معك، قال:"يا عمرُو نَعِمَّا بالمالِ الصالح للرجلِ الصالح"؛ يعني بفتح النون وكسر العين (3) . حديث صحيح على شرط مسلم لرواية موسى بن عُليّ بن رَبَاح، وعلى شرط البخاري لأبي صالح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2926 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری طرف پیغام بھیجا کہ: ”تم اپنے کپڑے اور اسلحہ پہن لو اور پھر میرے پاس آؤ“، چنانچہ میں نے اپنے کپڑے اور اسلحہ پہنا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اوپر سے نیچے تک (غور سے) دیکھا، پھر فرمایا: ”اے عمرو! میں تمہیں ایک لشکر پر بھیجنا چاہتا ہوں تاکہ اللہ تمہیں غنیمت عطا فرمائے اور سلامتی دے، اور میں تمہارے لیے مال کا ایک اچھا حصہ جمع کرنا چاہتا ہوں“، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں مال کے لیے اسلام نہیں لایا، میں تو محض اسلام کی رغبت میں اور اس لیے مسلمان ہوا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمرو! صالح آدمی کے لیے صالح مال کیا ہی خوب چیز ہے“، یہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لفظ «نِعِمَّا» کو نون کے فتحہ (زبر) اور عین کے کسرہ (زیر) کے ساتھ پڑھا۔
یہ حدیث موسیٰ بن علی بن رباح کی روایت کی وجہ سے امام مسلم کی شرط پر، اور ابوصالح کی وجہ سے امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2963]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح كاتب الليث، وقد توبع فيما سلف برقم (2159).» [ترقيم الرساله 2963] [ترقيم الشركة 2944] [ترقيم العلميه 2926]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2962) Back to Bab Next Hadith → (2964)