☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2803
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2803
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا محمد بن المُغيرة السُّكّري بهَمَذان، حدثنا القاسم بن الحَكَم العُرَني، حدثنا سليمان بن داود اليَمَامي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، قال: جاءت امرأةٌ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت: يا رسول الله، أنا فلانةُ بنت فلانٍ، قال:"قد عرفتُكِ، فما حاجتُك؟" قالت: حاجتي إلى ابن عمِّي فلانٍ العابِد، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قد عرفتُه" قالت: يَخطُبني، فأخبِرْني ما حقُّ الزوج على الزوجةِ، فإن كان شيئًا أُطيقُه تزوّجتُه، وإن لم أُطِقْ لا أتزوّج، قال:"مِن حقِّ الزوج على الزوجةِ أن لو سالَ مَنْخِراهُ دمًا وقَيْحًا وصَديدًا فلَحِسَتْه بلسانها، ما أدَّت حقَّه، لو كانَ ينبغي لبشرٍ أن يَسجُدَ لبشرٍ، لأمرتُ المرأةَ أن تَسجُدَ لزوجِها إذا دخل عليها، لِمَا فضَّله اللهُ عليها"، قالت: والذي بعثك بالحقّ لا أتزوّجُ ما بقِيتُ في الدنيا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2768 - بل منكر وسليمان واه والقاسم صدوق تكلم فيه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں فلاں کی بیٹی فلاں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں پہچان لیا، تمہاری حاجت کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: میری ضرورت میرے چچا زاد بھائی فلاں عابد کے متعلق ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسے (بھی) جانتا ہوں“، اس نے عرض کیا: وہ مجھے نکاح کا پیغام دے رہا ہے، تو آپ مجھے بتائیں کہ شوہر کا بیوی پر کیا حق ہے؟ اگر وہ ایسا حق ہوا جسے میں نبھا سکی تو میں اس سے نکاح کر لوں گی، ورنہ میں نکاح نہیں کروں گی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کا بیوی پر حق یہ ہے کہ اگر اس کے نتھنوں سے خون، پیپ اور زرد پانی بہہ رہا ہو اور وہ اسے اپنی زبان سے چاٹ لے تب بھی اس نے اس کا حق ادا نہیں کیا، اور اگر کسی انسان کے لیے یہ جائز ہوتا کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ جب اس کا شوہر اس کے پاس آئے تو وہ اسے سجدہ کرے، اس فضیلت کی بنا پر جو اللہ نے اسے (شوہر کو) اس (بیوی) پر دی ہے“، اس نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں جب تک دنیا میں رہوں گی کبھی نکاح نہیں کروں گی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2803]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا من أجل سليمان بن داود اليمامي، فهو واهٍ كما قال المنذري في "الترغيب والترهيب" 3/ 35، والذهبي في "تلخيص المستدرك"، وقد خالفَه محمد بن عمرو بن علقمة، فرواه عن أبي سلمة عن أبي هريرة مقتصِرًا على ذكر السجود، فهذا هو المحفوظ في حديث أبي هريرة.» [ترقيم الرساله 2803] [ترقيم الشركة 2784] [ترقيم العلميه 2768]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا من أجل سليمان بن داود اليمامي
Grade: إسناده ضعيف جدًّا من أجل سليمان بن داود اليمامي
← Previous Hadith (2802) Back to Bab Next Hadith → (2804)