☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2793
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2793
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسَد بن موسى، حدثنا حمّاد (1) بن سَلَمة، عن سعيد بن جُمْهان، عن سَفِينة: أنَّ عليًّا أضافَ رجلًا وصنع له طعامًا، فقال: لو دَعَونا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فأكَلَ معنا، فدعَوَا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فجاء فرأى فِراشًا (2) قد ضُرِب في ناحيةِ البَيت فرجَعَ، فقالت فاطمةُ: ارجِعْ فقل له: ما رَجَعَكَ يا رسول الله؟ فذهب، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس لنبيٍّ أن يدخُلَ بيتًا مُزوَّقًا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2758 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کی دعوت کی اور اس کے لیے کھانا تیار کیا، پھر انہوں نے (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) کہا: کاش ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی مدعو کر لیتے اور وہ ہمارے ساتھ کھانا تناول فرماتے، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بلایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے لیکن گھر کے ایک گوشے میں سجا ہوا دیدہ زیب پردہ (یا نقش و نگار والا کپڑا) دیکھ کر واپس مڑ گئے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے (سیدنا علی سے) کہا: آپ پیچھے جائیں اور عرض کریں کہ اے اللہ کے رسول! آپ کس وجہ سے واپس تشریف لے گئے؟ (جب انہوں نے پوچھا تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی نبی کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ ایسے گھر میں داخل ہو جو (دنیاوی زیب و زینت سے) سجایا گیا ہو۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2793]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل سعيد بن جمهان.» [ترقيم الرساله 2793] [ترقيم الشركة 2774] [ترقيم العلميه 2758]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (2792) Back to Bab Next Hadith → (2794)