أخبرنا أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزة، حدثنا إسماعيل بن الخَليل، حدثنا علي بن مُسهِر، حدثنا داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن علقمة بن قيس: أنَّ قومًا أتوا عبد الله بن مسعود، فقالوا له: إنَّ رجلًا منا تزوّج امرأةً ولم يَفْرِضْ لها صداقًا، ولم يَجمَعْها إليه حتى مات، فقال لهم عبد الله: ما سُئلتُ عن شيءٍ منذ فارقتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أشدَّ عليَّ من هذه، فأْتُوا غيري، قالوا: فاختلفوا إليه فيها شهرًا، ثم قالوا له في آخر ذاك: مَن نسألُ إذا لم نسألك وأنت آخِيّةُ أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم في هذا البلد، ولا نَجِدُ غيرك، فقال: سأقول فيها بجُهد رأيي، فإن كان صوابًا فمِن الله وحدَه لا شريك له، وإن كان خطأً فمنّي، واللهُ ورسولُه منه بَريء، أَرى أن أجعلَ لها صَداقًا كصَداق نسائها، لا وَكْسَ ولا شَطَطَ، ولها الميراث، وعليها العِدّة أربعةَ أشهر وعشرًا، قال: وذلك يَسمعُ ناسٌ من أشجَعَ، فقاموا، فقالوا: نشهدُ أنك قضيتَ بمثل الذي قضى به رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في امرأةٍ منا يقال لها: بَرْوَعُ بنتُ واشِقٍ، قال: فما رُئِيَ عبدُ الله فَرِحَ بشيءٍ ما فرحَ يومئذٍ إلّا بإسلامه، ثم قال: اللهم إن كان صوابًا فمنك وحدَك لا شريك لك، وإن كان خطأً فمنّي ومن الشيطان، واللهُ ورسولُه منه بَريءٌ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2737 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
علقمہ بن قیس سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا: ہمارے ایک ساتھی نے ایک عورت سے نکاح کیا لیکن اس کا مہر مقرر نہیں کیا تھا اور وہ رخصتی سے پہلے ہی فوت ہو گیا (اس بارے میں کیا حکم ہے؟)، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: جب سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جدا ہوا ہوں، مجھ سے اس سے زیادہ مشکل سوال نہیں پوچھا گیا، تم کسی اور کے پاس چلے جاؤ، راوی کہتے ہیں: وہ لوگ ایک ماہ تک ان کے پاس آتے رہے، پھر آخر کار انہوں نے کہا: اگر ہم آپ سے نہ پوچھیں گے تو کس سے پوچھیں گے جبکہ آپ اس شہر میں اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سب سے بڑے معتمد اور ستون ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں اس معاملے میں اپنی پوری فکری کوشش (اجتہاد) سے رائے پیش کرتا ہوں، اگر یہ درست ہوئی تو اللہ وحدہ لا شریک کی طرف سے ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو میری طرف سے ہوگی جبکہ اللہ اور اس کا رسول اس سے بری ہوں گے، میری رائے یہ ہے کہ اس عورت کے لیے اس کے خاندان کی عورتوں جیسا مہر (مہرِ مثل) ہوگا جس میں نہ کمی ہوگی نہ زیادتی، اسے وراثت میں حصہ بھی ملے گا اور اس پر چار ماہ دس دن کی عدت بھی لازم ہوگی، راوی کہتے ہیں: قبیلہ اشجع کے کچھ لوگ وہاں موجود تھے، وہ کھڑے ہوئے اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے بعینہ وہی فیصلہ کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہماری ایک خاتون بروع بنت واشق کے بارے میں کیا تھا، راوی کہتے ہیں: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو قبولِ اسلام کے بعد کسی اور بات پر اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا گیا جتنا وہ اس دن خوش ہوئے، پھر انہوں نے (تواضعاً) کہا: اے اللہ! اگر یہ فیصلہ درست ہے تو محض تیری ہی طرف سے ہے، اور اگر غلط ہے تو میری اور شیطان کی طرف سے ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے بری ہیں۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2772]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،الشعبي: هو عامر بن شراحيل» [ترقيم الرساله 2772] [ترقيم الشركة 2753] [ترقيم العلميه 2737]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح